ایوی ایشن سکیورٹی اقدامات، سعودیہ ایئر لائنز کے 51 طیارے متاثر

‎ریاض(نیشنل ٹائمز) ایوی ایشن سکیورٹی اقدامات سے سعودی ایئر لائنز کے 51 طیارے متاثر ہوئے ہیں۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودیہ گروپ کے کارپوریٹ کمیونیکیشن کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر عبداللہ الشہرانی نے انکشاف کیا کہ گروپ کے ایئربس A320 ماڈل کے طیاروں کی تعداد تقریباً 108 ہے، یورپی کمپنی ایئربس کی طرف سے عائد کئے گئے ہنگامی اقدامات سے تقریباً 51 طیارے متاثر ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ گروپ نے یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے فیصلے سے قبل ہی فوری طور پر مسئلہ حل کرنا شروع کر دیا تھا، انہوں نے اسی وقت نشاندہی کی کہ اسی ماڈل کے سعودی ایئرلائنز کے چند طیاروں میں اس وقت لازمی سافٹ ویئر کی مرمت ہو رہی ہے اور یہ جلد ہی مکمل ہو جائے گی۔سعودی ایئرلائن کمپنیوں نے ایئربس کی تاریخ میں سب سے بڑے ری کال آپریشن کے نتیجے میں A320 ماڈل کی یورپی مینوفیکچرنگ کمپنی کی جانب سے تکنیکی خرابی کی دریافت کے بعد فوری اقدامات کا ایک سلسلہ شروع کیا، شدید شمسی تابکاری فلائٹ کنٹرول سسٹمز کے لئے اہم ڈیٹا کو خراب کر سکتی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر
ایران نے ہمارے حملوں کا جواب دیا تو بھاری قیمت چکانا پڑے گی، اسرائلی وزیر دفاع
روسی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، سفارتی کوششوں کی راہ ہموار کرنے کا عزم
اسرائیلی جارحیت سے 6 بچوں سمیت 24 ایرانی شہید، جوابی حملے میں 25 امریکی فوجی ہلاک
ٹرمپ خطے کو لامحدود جنگ میں دھکیل رہے،عالمی برادری کردار ادا کرے: ایرانی مشن
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر