شکاگو میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج، ہزاروں پروازیں منسوخ

‎اشکاگو(نیشنل ٹائمز) امریکی شہر شکاگو میں شدید برف باری سے نظام زندگی مفلوج ہوگئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق برف باری کے باعث ہوائی سفر بری طرح متاثر ہوا ہے، 2000 سے زائد پروزایں منسوخ کر دی گئیں، حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ گریٹ لیکس ریجن میں آنے والے شدید سرمائی طوفان کے بعد سیکڑوں پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کے باعث شکاگو کے اوہیئر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کا رش لگ گیا۔نیشنل ویدر سروس کے مطابق ایئرپورٹ پر 8.4 انچ (21.34 سینٹی میٹر) برفباری ریکارڈ کی گئی، جو نومبر میں ایک ہی دن میں ہونے والی سب سے زیادہ برفباری کا نیا ریکارڈ ہے، اس سے قبل 6 نومبر 1951 کو 8 انچ (20.32 سینٹی میٹر) برف پڑی تھی۔لیک مشی گن کے نزدیک علاقوں میں ہفتے سے اب تک 12 انچ (تقریباً 30 سینٹی میٹر) سے زائد برف پڑ چکی ہے، مغربی مشی گن میں سیکڑوں گرجا گھروں نے عبادت گزاروں کو گھر پر رہنے یا آن لائن سروس دیکھنے کی ہدایت کی ہے۔



  تازہ ترین   
سوئٹزرلینڈ میں پہلا مذاکراتی دور کامیابی سے مکمل، کردار ادا کرتے رہیں گے: وزیراعظم
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
چین کی جانب سے پاکستان اور قطر کی ثالثی کوششوں کی حمایت
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کل ایک روزہ دورے پر پاکستان آنے کا امکان
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر