تائیوان کے متعلق غلط بیانات پر جاپانی شہری وزیراعظم کے خلاف سڑکوں پر آگئے

ٹوکیو(شِنہوا)جاپانی وزیراعظم سنائی تاکائیچی کے تائیوان کے متعلق غلط بیانات اور ان پر ندامت کا اظہار نہ کرنے کے خلاف جاپانی شہریوں نے ایک اور بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے تاکائیچی سے اپنے بیانات واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
21 اور 25 نومبر کے احتجاجی مظاہروں کے بعد ایک مرتبہ پھر سیکڑوں مظاہرین وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ کے باہر جمع ہوئے۔ مظاہرین نے ’’تاکائیچی استعفیٰ دو‘‘ اور ’’کبھی تاریخ کو فراموش نہ کرو،کبھی وہی غلطی نہ دوہراؤ‘‘ کے نعروں پر مشتمل کتبے اٹھا رکھے تھے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم اپنے بیانات سے دستبرداری اختیار کریں۔
مظاہرین میں شامل ایک شخص ٹوموکو نے شِنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال جاپان اور چین کے تعلقات سرد پڑ چکے ہیں۔ آپ جس طرح بھی دیکھیں یہ سب تاکائیچی کے بیانات کی وجہ سے ہے۔
مظاہرہ کرنے والے ایک اور شخص ساکا ماکی نے کہا کہ جاپان اور چین کے تعلقات بگڑ رہے ہیں اور صورت حال مزید خراب ہونے سے بچانے کے لئے تاکائیچی کو اپنے غلط بیانات واپس لینے چاہئیں۔
ایک شخص ریو، جس نےہاتھ میں ایک کارٹون تھامے ہوئے تھا جس پر تاکائیچی کو ’عسکریت کے بھوت‘ سے ہاتھ ملاتے ہوئے دکھایا گیا ہے، نے شدید تشویش کا اظہا ر کیا کہ جاپان کہیں عسکریت پسند ملک نہ بن جائے۔



  تازہ ترین   
سوئٹزرلینڈ میں پہلا مذاکراتی دور کامیابی سے مکمل، کردار ادا کرتے رہیں گے: وزیراعظم
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
چین کی جانب سے پاکستان اور قطر کی ثالثی کوششوں کی حمایت
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کل ایک روزہ دورے پر پاکستان آنے کا امکان
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر