امریکا نے افغان پاسپورٹ رکھنے والے تمام افراد کے ویزے معطل کر دیئے

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی محکمہ خارجہ نے افغان پاسپورٹ رکھنے والے تمام افراد کے ویزے معطل کر دیئے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا افغان شہریوں کے ویزوں پر عارضی طور پر پابندی لگائی گئی ہے، امریکی شہریت اور امیگریشن سروسز نے بھی تمام پناہ گزین درخواستوں پر فیصلہ روک دیا ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں نیشنل گارڈ اہلکار پر حملے کے بعد سخت ترین امیگریشن اقدامات کا اعلان کیا تھا، افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستیں غیر معینہ مدت کیلئے معطل کر دی تھیں۔امریکی ادارہ برائے شہریت و امیگریشن سروسز کا کہنا تھا کہ بائیڈن دور میں امریکا آئے غیرملکیوں کی جانچ پڑتال ہوگی، افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستوں کی پروسیسنگ فوری روک دی گئی ہے۔اقدام سکیورٹی اور ویٹنگ پروٹوکولز کے مزید جائزے تک جاری رہے گا۔دوسری طرف افغان مہاجرین نے درخواست کی ہے کہ امریکا مہاجرین کی درخواستوں پر کارروائی نہ روکے۔



  تازہ ترین   
سوئٹزرلینڈ میں پہلا مذاکراتی دور کامیابی سے مکمل، کردار ادا کرتے رہیں گے: وزیراعظم
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
چین کی جانب سے پاکستان اور قطر کی ثالثی کوششوں کی حمایت
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کل ایک روزہ دورے پر پاکستان آنے کا امکان
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر