ہانگ کانگ: رہائشی کمپلیکس میں لگنے والی ہولناک آگ 128 جانیں نگل گئی

ہانگ کانگ(نیشنل ٹائمز) ہانگ کانگ میں کثیرالمنزلہ رہائشی کمپلیکس میں ہولناک آتشزدگی کے نتیجے میں 128 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 76 افراد زخمی ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ مطابق ہانگ کانگ کے فائر حکام نے بتایا کہ وہ جمعے تک تلاش اور ریسکیو کارروائیاں مکمل کرنے کی امید رکھتے ہیں، جب کہ شہر میں گزشتہ تقریباً 80 برسوں کی بدترین آگ نے ایک بڑے رہائشی کمپلیکس کو خاکستر کر دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق جمعے کی صبح بھی فائر فائٹرز سلگتے ہوئے کمپلیکس میں کام جاری رکھے ہوئے ہیں، ڈپٹی فائر سروسز ڈائریکٹر ڈیریک چان نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم سات عمارتوں کے تمام یونٹس میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کریں گے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کہیں مزید جانی نقصان تو نہیں ہوا۔ہانک کانگ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 7 بلاکس میں لگی آگ پر زیادہ تر قابوپالیا گیا ہے، کنسٹرکشن کمپنی کے 2 ڈائریکٹرز اور انجینئرنگ کنسلٹنٹ گرفتار کرلیے گئے ہیں۔حکام نے تقریباً 700 افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا ہے جہاں انہیں ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔آگ کا شکار ہونے والا یہ کمپلیکس 8 بلاکس پر مشتمل ہے، ہر بلاک 31 منزلہ ہے، مجموعی طور پر یہاں 2 ہزار کے قریب اپارٹمنٹس اور تقریباً 5 ہزار رہائشی موجود ہیں۔فائر بریگیڈ کے مزید دستے موقع پر موجود ہیں اور حکام کا کہنا ہے کہ آگ کی شدت کم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔



  تازہ ترین   
آپریشن وعدہ صادق 4 کی 93ویں لہر: تل ابیب سمیت امریکی اڈے نشانہ، موساد ہیڈکوارٹرز تباہ
امریکا کیلئے خوفناک دن، ایران نے 2 لڑاکا طیارے، 2 میزائل، 3 ڈرون مار گرائے
وزیراعظم کا پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لٹر کمی کا اعلان
پاکستان اور افغانستان میں امن بات چیت مستحکم انداز میں آگے بڑھ رہی ہے: چین
امریکا ایران میں رجیم چینج چھوڑ کر پائلٹ ڈھونڈنے کیلئے مدد مانگ رہا ہے، باقر قالیباف
ایران نے امریکا کی 48 گھنٹے کی جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی
امریکی طیارہ گرائے جانے کا ایران سے مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا: صدر ٹرمپ
وفاقی حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر