پی ایچ ایف نے 12 کھلاڑیوں کوسینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کر دیا

لاہور(نیشنل ٹائمز) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف ) نے 12 کھلاڑیوں کوسینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ جن کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کیا گیا ہے ان میں قومی ہاکی ٹیم کے کپتان رضوان سینئر شامل نہیں ہیں۔قومی کھیل ہاکی کے امور کی نگران پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ نے سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین منظور جونیئر اور ہیڈ کوچ خواجہ جنید کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹ کو کھلاڑی کی فٹنس سے مشروط کردیا گیا ہے۔ آصف باجوہ کے مطابق 20 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینا تھا لیکن 31 کھلاڑیوں میں سے صرف12کھلاڑی ہی معیار پہ پورا اُترسکے۔انہوں نے بتایا کہ جن کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ نہیں دیا گیا ہے ان میں قومی ہاکی ٹیم کے کپتان رضوان سینیئر، امجد علی، اظفر یعقوب، رانا وحید اور رانا سہیل بھی شامل ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ یہ کھلاڑی فٹنس کے معیار پہ پورا نہیں اتر سکے ہیں۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر