ہر 10 منٹ میں ایک عورت قریبی شخص کے ہاتھوں قتل ہو جاتی ہے: اقوام متحدہ

نیویارک(نیشنل ٹائمز)اقوام متحدہ نے خواتین کے قتل کے خلاف جدوجہد میں پیش رفت کی کمی پر افسوس کا اظہار ہوئے کہا ہے کہ اس سال دنیا میں ہر 10 منٹ بعد ایک عورت کو اس کے کسی قریبی شخص نے قتل کیا۔اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات و جرائم اور یو این ویمن نے ایک رپورٹ میں کہا کہ 2024 میں تقریباً 50 ہزار خواتین اور لڑکیوں کو ان کے شریکِ حیات یا خاندان کے افراد نے قتل کیا۔خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ دنیا بھر میں قتل ہونے والی خواتین میں سے 60 فیصد کو ان کے شریکِ حیات یا رشتہ داروں جیسے والد، چچا، والدہ اور بھائی نے قتل کیا، اس کے مقابلے میں مردوں کے قتل کے 11 فیصد واقعات میں قاتل کوئی قریبی شخص تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 117 ممالک کے اعداد و شمار پر مبنی یہ 50 ہزار کا ہولناک عدد روزانہ 137 خواتین یا تقریباً ہر 10 منٹ میں ایک عورت کے قتل کے برابر ہے، یہ مجموعی تعداد 2023 کے مقابلے میں معمولی کم ہے، لیکن یہ کمی حقیقی کمی نہیں بلکہ مختلف ممالک میں ڈیٹا کی دستیابی کے فرق کی وجہ سے ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ خواتین اور لڑکیوں کے قتل کے واقعات ہر سال ہزاروں جانیں لیتے ہیں اور اس میں کسی بہتری کا کوئی نشان نہیں، گھر خواتین اور لڑکیوں کے لیے قتل کے خطرے کے لحاظ سے سب سے خطرناک جگہ بنا ہوا ہے، دنیا کا کوئی خطہ خواتین کے قتل سے محفوظ نہیں رہا، لیکن افریقہ میں گذشتہ سال سب سے زیادہ 22 ہزار واقعات ہوئے۔یو این ویمن کی پالیسی ڈویژن کی ڈائریکٹر سارہ ہینڈریکس نے کہا کہ فیما سائیڈ (خواتین کے قتل) الگ تھلگ نہیں، یہ اکثر تشدد کے تسلسل کا حصہ ہوتا ہے جو قابو پانے والے رویے، دھمکیوں اور ہراسانی سے شروع ہوتا ہے، اس میں آن لائن ہراسانی بھی شامل ہے۔



  تازہ ترین   
آپریشن وعدہ صادق 4 کی 93ویں لہر: تل ابیب سمیت امریکی اڈے نشانہ، موساد ہیڈکوارٹرز تباہ
امریکا کیلئے خوفناک دن، ایران نے 2 لڑاکا طیارے، 2 میزائل، 3 ڈرون مار گرائے
وزیراعظم کا پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لٹر کمی کا اعلان
پاکستان اور افغانستان میں امن بات چیت مستحکم انداز میں آگے بڑھ رہی ہے: چین
امریکا ایران میں رجیم چینج چھوڑ کر پائلٹ ڈھونڈنے کیلئے مدد مانگ رہا ہے، باقر قالیباف
ایران نے امریکا کی 48 گھنٹے کی جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی
امریکی طیارہ گرائے جانے کا ایران سے مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا: صدر ٹرمپ
وفاقی حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر