چین ابھرتی ہوئی صنعتوں کے لئے قومی نمائشی مراکز تعمیر کرے گا

بیجنگ(شِنہوا)چین ابھرتی ہوئی صنعتوں کی ترقی کے لئے قومی نمائشی مراکز کی تعمیر شروع کرے گا۔ اس کا ہدف ہے کہ 2035 تک تقریباً 100 صنعتی پارک نمائشی مراکز اور ایک ہزارکاروباری نوعیت کے نمائشی مراکز قائم کئے جائیں۔وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکلر کے مطابق ان نمائشی مراکز کی تعمیر 2035 کے لئے قومی ترقیاتی حکمت عملیوں اور 15 ویں 5 سالہ منصوبہ (2026-2030) کے ساتھ ہم آہنگ ہو گی جس میں اہم ابھرتے ہوئے شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی جن میں اگلی نسل کی انفارمیشن ٹیکنالوجی، نئی توانائی، نئے مواد، حیاتیات، اعلیٰ درجے کا سازوسامان، ذہین اور مربوط نئی توانائی گاڑیاں، کم اونچائی کا سازوسامان اور ایئرو سپیس اور ماحول دوست اور ماحولیاتی تحفظ کی صنعتیں شامل ہیں۔انڈسٹریل پارک نمائشی مراکز کا مقصد یہ ہوگا کہ بڑی صنعتوں کی گروہی، بڑے پیمانے پر اور اعلیٰ درجے کی ترقی کو فروغ دیا جائے، اہم عمومی ٹیکنالوجیز کی فراہمی کو مضبوط کیا جائے، سائنسی اور تکنیکی کامیابیوں کی تبدیلی اور صنعتی اطلاق کو بہتر بنایا جائے، ابھرتی ہوئی صنعتوں کے لئے موزوں انتظامی طریقوں کو تلاش کیا جائے۔وزارت کے مطابق کاروباری نمائشی ادارے مصنوعات کی ترقی کو مضبوط بنانے، اہم اور بنیادی ٹیکنالوجیز کا مقابلہ کرنے اور ان کو حل کرنے، بڑی اصل اختراعات میں کامیابیاں حاصل کرنے، نئی کاروباری اشکال اور ماڈلز کو فروغ دینے اور اطلاقی منظرناموں میں اختراع کو فروغ دینےپر توجہ مرکوز کریں گے۔



  تازہ ترین   
امریکا کو آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کیلئے شرائط پوری کرنی ہونگی: ایران کا دو ٹوک مؤقف
افغان طالبان اہلکاروں کی چینی سرحد پر بھی دراندازی کی کوشش، چین کی سخت تنبیہ
شیبہ آئل فیلڈ پر حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوئے، سعودی وزارت توانائی
روس، امریکہ اور یوکرین کے مذاکرات 10 نومبر کے قریب دوبارہ شروع ہونے کا امکان
محمد باقر کی مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات، جنگ کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال
واشنگٹن نے مذاکرات کے دوران ایران پر 2 مرتبہ حملے کئے: اسماعیل بقائی
ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا کے دفاعی تعاون بڑھانے کے معاہدے پر دستخط
پاکستان اورمالدیپ کا دوطرفہ تجارتی حجم 20 کروڑ ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر