کینیڈا کا خالصتان ریفرنڈم، مشرقی پنجاب کی بھارت سے آزادی کیلئے لمبی قطاریں

اوٹاوا(نیشنل ٹائمز)کینیڈا میں ہونے والے خالصتان ریفرنڈم کے تازہ ترین مرحلے میں کینیڈا کے چار صوبوں سے تعلق رکھنے والے 53 ہزار سے زائد کینیڈین سکھوں نے ووٹ ڈالے، ریکارڈ ٹرن آؤٹ مشرقی پنجاب کی بھارت سے آزادی کی حمایت کرتا ہے۔یہ غیر سرکاری عالمی ووٹنگ مہم علیحدگی پسند تنظیم سکھس فار جسٹس (SFJ) کی جانب سے منظم کی گئی تھی، اونٹاریو، البرٹا، برٹش کولمبیا اور کیوبیک کے سکھ ووٹرز میگ نیب کمیونٹی سینٹر میں جمع ہوئے، جہاں منفی درجۂ حرارت، برف باری اور تیز ہواؤں کے باوجود دو کلومیٹر طویل قطاریں لگی رہیں، سہ پہر 3 بجے پولنگ کے سرکاری اختتام پر بھی ہزاروں لوگ لائن میں موجود تھے، جس پر حکام نے تمام ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کا موقع دینے کے لیے عمل کو جاری رکھا۔سکھس فار جسٹس نے اسے کینیڈا کا خالصتان پر ریفرنڈم‘ قرار دیا اور اسے کینیڈا کی حکومت کے بھارت کے ساتھ تعلقات کے طریقۂ کار پر عوامی ردِعمل کے طور پر پیش کیا، گروپ نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ وزیرِ اعظم مارک کارنی کی حکومت نے اسی روز بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے ساتھ جی-20 تجارتی مذاکرات کیوں کیے، خصوصاً ایسے وقت میں جب کینیڈین انٹیلیجنس ایجنسیاں بھارتی سرکاری اہلکاروں پر قتل کی سازشوں، غیر ملکی مداخلت اور کینیڈین شہریوں کو نشانہ بنانے والے جرائم پیشہ نیٹ ورکس میں ملوث ہونے کے الزامات لگا چکی ہیں۔کھس فار جسٹس کے ماہانہ خطاب جنرل کونسل گُرپتونت سنگھ پنن نے ریفرنڈم کو سکھوں کے سیاسی حقوق کی دہائیوں پر محیط جدوجہد کا حصہ قرار دیا، 1984 کے سکھ مخالف فسادات کے 41 سال بعد پنجاب آج مودی حکومت کے تحت معاشی نسل کشی کا سامنا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ اندرا گاندھی نے اپنے اقدامات کے سیاسی نتائج بھگتے تھے، سکھس فار جسٹس مودی کی پالیسیوں کی سیاسی، نہ کہ جسمانی شکست چاہتی ہے، بیلٹ، بین الاقوامی جواب دہی، اور خالصتان تحریک کے بڑھتے ہوئے اثر کے ذریعے مودی سرکار کو جواب ہے۔
ووٹروں کی بھارت کینیڈا تجارتی بات چیت پر مخالفت
کھس فار جسٹس کے رضاکاروں نے اس موقع پر شرکاء سے سوال پوچھا کہ کیا وہ کارنی حکومت کے اس فیصلے کی حمایت کرتے ہیں کہ بھارت کے ساتھ تجارت پر بات چیت جاری رکھی جائے بغیر اس کے کہ برٹش کولمبیا کے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجّار کے قتل پر جوابدہی کا مطالبہ کیا جائے؟ کینیڈین حکام کا کہنا ہے کہ نجّار کے قتل میں بھارتی سرکاری ایجنٹ ملوث تھے۔کھس فار جسٹس کے مطابق ووٹروں کا ردِعمل بے حد اور تقریباً مکمل طور پر حکومت کی بھارت کے ساتھ تجارتی مصروفیت کے خلاف تھا۔تنظیم نے کہا کہ ریکارڈ ٹرن آؤٹ نہ صرف پنجاب کی بھارت سے آزادی کے لیے حمایت کو ظاہر کرتا ہے بلکہ نئی دہلی کے ساتھ اوٹاوا کے رویے پر وسیع عوامی ناراضی کی بھی نشاندہی کرتا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان جاری سفارتی کشیدگی کے پس منظر میں سامنے آئی ہے۔سکھس فار جسٹس کے رہنماؤں نے دوبارہ کہا کہ وہ نجّار کے قتل پر مکمل جوابدہی چاہتے ہیں اور کینیڈا کی کسی بھی ایسی حکومتی پالیسی کی مخالفت کرتے ہیں جو قومی سلامتی ایجنسیوں کی جاری تنبیہات کو نظرانداز کرے۔



  تازہ ترین   
مذاکرات کیلئے اسلام آباد جانے سے کبھی انکار نہیں کیا: ایرانی وزیر خارجہ
سمندری حدود کا دفاع مضبوط، پاک بحریہ میں جدید و منفرد ٹیکنالوجیز سے لیس خیبر کی شمولیت
بھارت دہشتگردی کا ڈرامہ رچانا چاہ رہا ہے، کولکتہ تک جا کر پھینٹی لگائیں گے: خواجہ آصف
امریکا، ایران ثالثی: دفتر خارجہ کی سوشل میڈیا پر سرگرم خبروں کی تردید
بھارت سفارتی محاذ پر ناک آؤٹ، پاکستان کا ثالث بن کر ابھرنا بڑا دھچکا ہے: بھارتی میگزین
آپریشن وعدہ صادق 4 کی 93ویں لہر: تل ابیب سمیت امریکی اڈے نشانہ، موساد ہیڈکوارٹرز تباہ
امریکا کیلئے خوفناک دن، ایران نے 2 لڑاکا طیارے، 2 میزائل، 3 ڈرون مار گرائے
وزیراعظم کا پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لٹر کمی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر