ویتنام میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچادی، 55افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ

ہنوئی (نیشنل ٹائمز) ویتنام میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچادی، ہلاکتوں کی تعداد 55 ہو گئی۔غیر ملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق درجنوں ہلاکتوں کے علاوہ 13 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں جب کہ وسطی ویتنام میں گزشتہ ہفتے 1 ہزار 900ملی میٹرسے زائد بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق خطہ کافی کی پیداوار کا ایک بڑا بیلٹ ہے اور مشہور ساحلوں کی آماج گاہ ہے، صوبہ ڈاک لک میں 27،صوبہ کھان ہوا میں 14افراد ہلاک ہوئے ۔دوسری جانب ڈیزاسٹر ایجنسی نے اِس بات کا بھی انکشاف کیا ہے کہ سیلاب سے معیشت کو 445 ملین ڈالرز کا نقصان ہوا ہے، 2 لاکھ 35 ہزار سے زائد مکانات سیلاب میں ڈوب گئے ہیں، سیلابی صورتِ حال میں 80 ہزار ایکڑ فصلوں تباہ ہوچکی ہیں ۔علاوہ ازیں متاثرہ علاقوں میں کئی سڑکیں تباہ اور آمدورفت مکمل طور پر معطل ہے بحالی کے کام تیز کرنے کیلئے حکومت نے مزید امدادی ٹیمیں روانہ کر دیں۔



  تازہ ترین   
سوئٹزرلینڈ میں امریکہ-ایران مذاکرات میں حتمی معاہدے کی طرف پیش رفت ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف
سوئٹزرلینڈ میں پہلا مذاکراتی دور کامیابی سے مکمل، کردار ادا کرتے رہیں گے: وزیراعظم
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
چین کی جانب سے پاکستان اور قطر کی ثالثی کوششوں کی حمایت
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کل ایک روزہ دورے پر پاکستان آنے کا امکان
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر