چین کے سینئر قانون ساز کی بحرالکاہل جزائر کے ممالک کے سیاستدانوں کے وفد سے ملاقات

بیجنگ(شِنہوا)چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے وائس چیئرمین لی ہونگ ژونگ نے بیجنگ میں بحرالکاہل جزائر کے ممالک کے سیاستدانوں کے وفد سے ملاقات کی جس کی قیادت وانواتو کی پارلیمنٹ کے سپیکر سٹیفن فلیکس کر رہے تھے۔لی ہونگ ژونگ، جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن بھی ہیں، نے کہا کہ دونوں اطراف کے رہنماؤں کی تزویراتی رہنمائی میں چین اور بحرالکاہل جزائر ممالک نے باہمی تعلقات کی ترقی کی مستحکم رفتار برقرار رکھی ہوئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین سیاسی جماعتوں اور قانون ساز اداروں، دونوں لحاظ سے بحرالکاہل جزائر کے ممالک کے ساتھ قریبی تبادلوں کا خواہاں ہے اور چین اور بحرالکاہل جزائر کے ممالک کی مشترکہ مستقبل کی حامل ایک زیادہ قریبی برادری کی تعمیر کے لئے ان کےساتھ مل کر کا م کرنا چاہتا ہے۔اس موقع پر سٹیفن فلیکس نے کہا کہ بحرالکاہل جزائر کے ممالک مضبوطی کے ساتھ ایک چین کے اصول پر قائم ہیں اور مختلف شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔



  تازہ ترین   
سوئٹزرلینڈ میں امریکہ-ایران مذاکرات میں حتمی معاہدے کی طرف پیش رفت ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف
سوئٹزرلینڈ میں پہلا مذاکراتی دور کامیابی سے مکمل، کردار ادا کرتے رہیں گے: وزیراعظم
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
چین کی جانب سے پاکستان اور قطر کی ثالثی کوششوں کی حمایت
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کل ایک روزہ دورے پر پاکستان آنے کا امکان
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر