تبتی زبان کے لئے بڑا فاؤنڈیشن ماڈل لہاسا میں متعارف کرا دیا گیا

لہاسا(شِنہوا)تبتی زبان کا بڑا لسانی ماڈل سن شائن جی ایل ایم وی 1.0، جو چین کا پہلا اربوں پیرامیٹرز پر مشتمل تبتی فاؤنڈیشن ماڈل ہے، چین کے جنوب مغربی خود مختار علاقے شی زانگ کے دارالحکومت لہاسا میں متعارف کرایا گیا۔شی زانگ یونیورسٹی میں منعقدہ افتتاحی تقریب کے دوران تحقیقی ٹیم کے چیف سائنسدان اور یونیورسٹی کے پروفیسر نیما تاشی نے کہا کہ تقریباً 28.8 ارب ٹوکنز پر مشتمل اعلیٰ معیار کے تبتی زبان کے ڈیٹا کو استعمال کرتے ہوئے اس ماڈل کی تربیت کی گئی۔اس ڈیٹا میں تبتی جملوں اور متن کا ایک بڑے پیمانے کا ذخیرہ، چینی-تبتی اور تبتی-انگریزی متوازی ذخائر ، چینی-تبتی 2 لسانی لغات کے مندرجات شامل ہیں جو خبروں کی رپورٹنگ، قانون، طب، فلسفہ، تعلیم، ثقافت، سائنس اور ٹیکنالوجی جیسے مختلف شعبوں کا احاطہ کرتے ہیں۔اسے تیار کرنے والوں کے مطابق سن شائن جی ایل ایم وی 1.0 پیچیدہ لسانی ساختوں اور کثیر شعبہ جاتی معلومات کو سنبھال سکتا ہے۔ یہ تبتی زبان کی شاندار معنوی تفہیم کا مظاہرہ کرتا ہے جو سوالات کا فوری جواب، واضح اور درست مواد تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ تبتی متن کی تخلیق اور مشینی ترجمہ سمیت مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی کا حامل ہے۔ایک فاؤنڈیشن ماڈل کے طور پر سن شائن جی ایل ایم وی 1.0 کوزراعت، سیاحت، تعلیم، تبتی ادویات اور بلند علاقوں میں صحت کی دیکھ بھال جیسے شعبوں میں شعبہ جاتی ماڈلز کی ترقی میں بڑے پیمانے پر لاگو کیا جا سکتا ہے۔نیما تاشی نے کہا کہ جب یہ ماڈل ریگولیٹری حکام کے پاس رجسٹر ہو جائے گا تو اسے باضابطہ طور پر عوامی استعمال کے لئے لانچ کر دیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
مذاکرات کیلئے اسلام آباد جانے سے کبھی انکار نہیں کیا: ایرانی وزیر خارجہ
سمندری حدود کا دفاع مضبوط، پاک بحریہ میں جدید و منفرد ٹیکنالوجیز سے لیس خیبر کی شمولیت
بھارت دہشتگردی کا ڈرامہ رچانا چاہ رہا ہے، کولکتہ تک جا کر پھینٹی لگائیں گے: خواجہ آصف
امریکا، ایران ثالثی: دفتر خارجہ کی سوشل میڈیا پر سرگرم خبروں کی تردید
بھارت سفارتی محاذ پر ناک آؤٹ، پاکستان کا ثالث بن کر ابھرنا بڑا دھچکا ہے: بھارتی میگزین
آپریشن وعدہ صادق 4 کی 93ویں لہر: تل ابیب سمیت امریکی اڈے نشانہ، موساد ہیڈکوارٹرز تباہ
امریکا کیلئے خوفناک دن، ایران نے 2 لڑاکا طیارے، 2 میزائل، 3 ڈرون مار گرائے
وزیراعظم کا پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لٹر کمی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر