تیجس کی تباہی نے بھارت میں دفاعی سازوسامان میں کرپشن بے نقاب کر دی

دبئی(نیشنل ٹائمز) دبئی ایئر شو میں تیجس کی تباہی نے بھارت میں دفاعی سازوسامان میں کرپشن بے نقاب کر دی۔دفاعی سازوسامان کی خریداری میں کرپشن اور نقائص نے تیجس کی آتما ہتیہ کر ڈالی، دبئی ایئر شو میں بھارت کا مقامی طور پر تیار کردہ تیجس طیارہ نقائص کے باعث گر کر تباہ ہوا۔تیجس طیارے کی تباہی میں بھارت کی دفاعی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے ہوئی، بھارتی ایئر چیف اے پی سنگھ کچھ عرصہ قبل ہی دفاعی معاہدوں میں بدعنوانی اور نااہلی کا پردہ چاک کرچکے ہیں۔بھارتی فضائیہ کے سربراہ اے پی سنگھ کا کہنا تھا کہ ٹائم لائن کا جنازہ نکل چکا ہے، کوئی بھی دفاعی پراجیکٹ وقت پر مکمل نہیں ہوتا، کئی سسٹمز کبھی آئیں گے ہی نہیں، پھر بھی ان کیلئے معاہدے کیے جاتے ہیں۔ناقص جہاز کو ایئر شو پر بھیجنا بھارتی جھوٹے گھمنڈ اور خواب و خیال میں رہنے والی مودی سرکار کی ہٹ دھرمی کا نتیجہ ہے۔56 انچ کی چھاتی کا گھمنڈ زمین بوس ہو گیا جو دنیا کے خدشات کو مزید گہرا کرے گا، آپریشن سندور بھارت کی دفاعی قیادت کیلئے آنکھیں کھول دینے والا ہے۔



  تازہ ترین   
سوئٹزرلینڈ میں امریکہ-ایران مذاکرات میں حتمی معاہدے کی طرف پیش رفت ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف
سوئٹزرلینڈ میں پہلا مذاکراتی دور کامیابی سے مکمل، کردار ادا کرتے رہیں گے: وزیراعظم
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
چین کی جانب سے پاکستان اور قطر کی ثالثی کوششوں کی حمایت
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کل ایک روزہ دورے پر پاکستان آنے کا امکان
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر