واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیوٹ نے کہا کہ امریکی معیشت انتہائی مضبوط بنتی جارہی ہے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیوٹ نے کہا کہ امریکا میں نئی ملازمتیں آرہی ہیں، مہنگائی قابو میں ہے، جوبائیڈن اور ڈیموکریٹس کے اقدامات سے مہنگائی کے نتائج آج بھی بھگت رہے ہیں، کوویڈ کے بعد سے آج امریکا میں تیل کی قیمتیں کم ترین سطح پر ہیں۔کیرولائن لیوٹ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے وزارت تعلیم ختم کرکے ایک اور وعدہ پورا کر دیا ہے، تعلیم کے معاملات اب ریاستیں خود سنبھالیں گی، ممدانی کے ساتھ ملاقات پر ابھی کچھ نہیں کہنا چاہتی، کل صدر ٹرمپ سے ایک کمیونسٹ ملنے آرہاہے۔ترجمان وائٹ ہاؤس کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ امریکیوں کیلئے کسی سے بھی ملنے کیلئے تیارہیں، کانگریس کے ارکان نے مل کرایک متنازعہ ویڈیوجاری کی، کانگریس ارکان نے فوج کو صدر ٹرمپ کیخلاف بھڑکانے کی کوشش کی۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا جنوبی افریقہ میں ہونے والے جی 20اجلاس میں شرکت نہیں کر رہا۔
کانگریس ارکان نے فوج کو صدر ٹرمپ کیخلاف بھڑکانے کی کوشش کی: کیرولائن لیوٹ



