اسرائیل کی غزہ جنگ معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری، مزید32فلسطینی شہید کر دیے

غزہ (نیشنل ٹائمز) اسرائیل کی جانب سے غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، ایک دن میں مزید 32 فلسطینی شہید کردیے۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی فضائیہ کا بنی سہیلہ علاقے میں گھر پر فضائی حملہ کے دوران خان یونس کے قریب اسرائیلی فضائی حملے میں 3 فلسطینی، ناصر ہسپتال کے قرینی علاقے میں اسرائیلی حملے میں 2 افراد شہید ہوئے ،غزہ میں 24 گھنٹوں میں صیہونی بربریت میں 32 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ محکمہ صحت کے اعداد وشمار میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ شہدا میں 12 بچے اور 8 خواتین شامل ہیں، اسرائیلی حملوں میں 88 فلسطینی زخمی، طبی مراکز پر دباؤ برقراررہا، اکتوبر 2023 سے اب تک 69 ہزار سے 546 فلسطینی شہید ہوئے۔وزارتِ صحت کے حکام کا کہنا تھا کہ ہلاکتوں میں روز بروز اضافہ جاری ہے جبکہ امدادی رسائی محدود ہے، خان یونس اور اطراف کے علاقوں میں تباہی، گھروں کو شدید نقصان، ملبے تلے درجنوں شہریوں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔دوسری جانب عرب میڈیا رپورٹس میں مزید یہ بھی بتایا گیا کہ غزہ میں مجموعی زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 70 ہزار 833 ہوگئی۔



  تازہ ترین   
مذاکرات کیلئے اسلام آباد جانے سے کبھی انکار نہیں کیا: ایرانی وزیر خارجہ
سمندری حدود کا دفاع مضبوط، پاک بحریہ میں جدید و منفرد ٹیکنالوجیز سے لیس خیبر کی شمولیت
بھارت دہشتگردی کا ڈرامہ رچانا چاہ رہا ہے، کولکتہ تک جا کر پھینٹی لگائیں گے: خواجہ آصف
امریکا، ایران ثالثی: دفتر خارجہ کی سوشل میڈیا پر سرگرم خبروں کی تردید
بھارت سفارتی محاذ پر ناک آؤٹ، پاکستان کا ثالث بن کر ابھرنا بڑا دھچکا ہے: بھارتی میگزین
آپریشن وعدہ صادق 4 کی 93ویں لہر: تل ابیب سمیت امریکی اڈے نشانہ، موساد ہیڈکوارٹرز تباہ
امریکا کیلئے خوفناک دن، ایران نے 2 لڑاکا طیارے، 2 میزائل، 3 ڈرون مار گرائے
وزیراعظم کا پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لٹر کمی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر