پاکستان اور بھارت ایٹمی ہتھیار نکال رہے تھے، میں نے جنگ رکوائی: ٹرمپ

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت ایٹمی ہتھیار نکالنے لگے تھے مگر میں نے مداخلت کر کے جنگ رکوا دی۔
امریکا سعودی بزنس فورم سے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امن کیلئے تاریخی کام کر رہے ہیں، میں نے 8 جنگیں رکوائیں، میں تنازعات کو حل کرنے میں ماہر ہوں، پاکستان اور بھارت سے کہا آپ جنگ کریں گے تو میں 350 فیصد ٹیرف لگاؤں گا، ٹیرف لگانے کا کہا تو پاکستان بھارت رک گئے۔ٹرمپ کا پاک بھارت تنازع سے متعلق گفتگو میں کہنا تھا کہ میں نے کہا ایسا نہیں ہو سکتا کہ ایک دوسرے پر ایٹمی حملے کریں، میں نے کہا آپ جنگ کریں گے تو تجارت نہیں ہوگی، نہیں چاہتا کہ ایٹمی دھماکوں کے بادل لاس اینجلس تک پہنچیں،امریکی صدر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے جنگ رکوانے پر کال کر کے میرا شکریہ ادا کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آپ نے لاکھوں لوگوں کی زندگیاں بچائیں۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم مودی نے بھی کال کر کے کہا کہ میں تیار ہوں، میں نے کہا کس بات پر تیار ہو تو مودی نے کہا کہ جنگ روکنے پر تیار ہوں، مودی نے کہا کہ میں پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں کروں گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سعودی ولی عہد کی درخواست پر سوڈان تنازع پر بھی کام شروع کر دیں گے، سعودی ولی عہد چاہتے ہیں کہ میں سوڈان کے حوالے سے کوئی مضبوط اقدام کروں،صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا سوڈان میری ترجیح میں شامل نہیں تھا، میرے خیال میں سوڈان کی صورتحال پاگل پن اور بے قابو ہو جانے والی تھی، مجھے لگ رہا ہے کہ سوڈان بہت سے دوستوں اور آپ سب کیلئے بہت اہم ہے، ہم اب سوڈان پر کام شروع کرنے جا رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
سوئٹزرلینڈ میں امریکہ-ایران مذاکرات میں حتمی معاہدے کی طرف پیش رفت ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف
سوئٹزرلینڈ میں پہلا مذاکراتی دور کامیابی سے مکمل، کردار ادا کرتے رہیں گے: وزیراعظم
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
چین کی جانب سے پاکستان اور قطر کی ثالثی کوششوں کی حمایت
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کل ایک روزہ دورے پر پاکستان آنے کا امکان
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر