اسلام آباد میں دبئی طرز کا جدید کرکٹ سٹیڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزارت داخلہ نے کرکٹ میچز کے دوران ٹریفک جام کے مسائل کے حل کے لیے اسلام آباد میں سٹیڈیم بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ڈی 12 میں عالمی معیار کا کرکٹ سٹیڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وفاقی وزیر داخلہ نے چیئرمین سی ڈی اے کو منصوبے کو ایک سال میں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں دبئی طرز کا جدید کرکٹ سٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا، سٹیڈیم شہر سے دور بنائے جانے سے ٹریفک مسائل کا خاتمہ ہو گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سٹیڈیم کے قریب سیون سٹار ہوٹل بھی تعمیر ہو گا، بین الاقوامی ٹیموں کے لیے رہائش کی سہولیات شامل ہوں گی، جدید پارکنگ، سکیورٹی اور ٹرانسپورٹ سہولتیں منصوبے کا حصہ ہوں گی، دبئی سپورٹس کمپلیکس جیسے فیچرز اسلام آباد میں متعارف کروائے جائیں گے۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر