میکسیکو امریکی فوجی مداخلت قبول نہیں کرے گا، صدر کلاڈیا شین بام

میکسیکو سٹی(نیشنل ٹائمز) میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے کہا ہے کہ ہمارا ملک امریکی مداخلت قبول نہیں کرے گا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ جملہ صدر کلاڈیا شین بام نے ٹرمپ کے میکسیکو فوج بھیجنے سے متعلق بیان پر ردِعمل میں کہا، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا یہ چاہتا ہے کہ ہم منشیات مافیا کے خلاف کارروائی کریں تو واضح کر دوں منشیات فروشوں کے خلاف جو کرنا ہوگا وہ ہم خود کریں گے۔انہوں نے کہا کہ میں پہلے بھی کئی بار واضح کرچکی ہیں کہ امریکا میکسیکو میں فوجی کارروائی کرے یہ نہیں ہوسکتا، ہم اس ڈرگ مافیا کے خلاف انٹیلجنس معلومات کے تبادلہ کرسکتے ہیں اور اس معاملے میں تعاون کیلئے تیار ہیں۔یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو میں ڈرگ مافیا کے خلاف امریکی فوج استعمال کرنے کا اشارہ دیا تھا۔



  تازہ ترین   
سوئٹزرلینڈ میں امریکہ-ایران مذاکرات میں حتمی معاہدے کی طرف پیش رفت ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف
سوئٹزرلینڈ میں پہلا مذاکراتی دور کامیابی سے مکمل، کردار ادا کرتے رہیں گے: وزیراعظم
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
چین کی جانب سے پاکستان اور قطر کی ثالثی کوششوں کی حمایت
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کل ایک روزہ دورے پر پاکستان آنے کا امکان
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر