برطانیہ کا 2028ء تک روسی یورینیم کی خریداری مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان

لندن(نیشنل ٹائمز) برطانیہ نے 2028ء تک روسی یورینیم کی خریداری مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ امریکا کے ساتھ حالیہ ’’ٹیکنالوجیکل پراسپرٹی ڈیل‘‘ کے بعد کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں پہلے سے مقررہ ہدف 2030ء کو دو سال کم کر دیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سفارتخانے نے برطانوی اخبار ازویستیا کو بتایا کہ یہ واضح ہے کہ یہ تبدیلی امریکاکی سپلائی کے ذریعے ہی ممکن ہوگی، کیونکہ امریکا کو یوکرین میں روسی ایندھن کی جگہ متبادل فراہم کرنے کا پہلے ہی عملی تجربہ ہے۔سفارتخانے نے یہ بھی واضح کیا کہ اس کا مطلب امریکا کی جانب سے براہ راست ایندھن کی سپلائی نہیں ہے، برطانیہ روسی یورینیم پر مشتمل وہ ایندھن خریدے گا جس کا مالک فرانسیسی کمپنی EDF ہے۔برطانوی اخبار ازویستیا نے رپورٹ میں بتایا کہ کینیڈا، فرانس اور جاپان بھی برطانیہ کی روسی یورینیم سے مکمل دستبرداری میں مدد کر سکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
سوئٹزرلینڈ میں امریکہ-ایران مذاکرات میں حتمی معاہدے کی طرف پیش رفت ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف
سوئٹزرلینڈ میں پہلا مذاکراتی دور کامیابی سے مکمل، کردار ادا کرتے رہیں گے: وزیراعظم
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
چین کی جانب سے پاکستان اور قطر کی ثالثی کوششوں کی حمایت
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کل ایک روزہ دورے پر پاکستان آنے کا امکان
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر