چین میں آبنائے پار چائے نمائش میں تائیوان کے 173 کاروباری اداروں کی شرکت

فوژو(شِنہوا)17ویں آبنائے پار چائے نمائش چین کے مشرقی صوبےفوجیان کے شہر وویی شان میں شروع ہوگئی۔ چائے کی ثقافت، صنعت اور سائنس و ٹیکنالوجی کی مربوط ترقی کے موضوع پر مشتمل اس سال کی نمائش میں 850 سے زائد اداروں نے حصہ لیا جن میں تائیوان کے 173 ادارے شامل ہیں۔یہ نمائش 48 ہزار مربع میٹر پر پھیلی ہوئی ہے اور اس میں 2 ہزار 300 سٹالز شامل ہیں۔ نمائش میں 4 مرکزی موضوعات پر مبنی نمائشی ہالز شامل ہیں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ تائیوان کے حصے میں 200 سٹالز لگائے گئے ہیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 14.3 فیصد زیادہ ہیں جو آبنائے پار چائے کی صنعت میں مضبوط تبادلے کو اجاگر کرتا ہے۔نیو تائپے شہر سے تعلق رکھنے والے چائے کے ایک کسان لی ہوانگ-یی نے پہلی بار اس نمائش میں شرکت کی۔لی نے کہا کہ میں اپنی تیار کردہ 3 اقسام کی اولونگ چائے لایا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ اس نمائش کے ذریعے مزید چائے کے شوقین افراد سے رابطہ قائم کر سکوں گا اور اپنی مارکیٹ کو مزید وسعت دوں گا۔یہ نمائش آبنائے پار تبادلوں بالخصوص نوجوانوں کے درمیان تبادلوں پر مسلسل زور دیتی ہے جس کے لئے 10 سے زیادہ متعلقہ سرگرمیاں طے کی گئی ہیں۔ دونوں اطراف کی صنعتی تنظیموں کے مشترکہ تعاون سے منعقد ہونے والی یہ نمائش جمعرات تک جاری رہے گی۔



  تازہ ترین   
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے
عمان، ایران کا آبنائے ہرمز میں بلامعاوضہ آمدورفت برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ
مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد ہم جنگ کے خاتمے کی پوزیشن میں آگئے: قطر
پاکستان کا عالمی برادری کیساتھ مل کر نفرت انگیزی کے خاتمے کے عزم کا اظہار
سوئٹزرلینڈ مذاکرات نتیجہ خیز رہے، ایران کے منجمد فنڈز فی الحال بحال نہیں ہوں گے: جے ڈی وینس
سوئٹزرلینڈ میں امریکہ-ایران مذاکرات میں حتمی معاہدے کی طرف پیش رفت ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر