امریکہ نےبعض زرعی مصنوعات پر اضافی محصولات ختم کردیئے

واشنگٹن(شِنہوا)ٹرمپ انتظامیہ نےبڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کے لئے بعض زرعی مصنوعات پر عائد اضافی محصولات ختم کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ فیکٹ شیٹ کے مطابق کافی اور چائے، استوائی پھل اور پھلوں کے جوسز، کوکو اور مصالحے، کیلے،سنترے، ٹماٹر، گائے کا گوشت اور کچھ کھادوں کو اضافی محصولات سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
اس حکم نامے کا اطلاق جمعرات سے کیا گیا ہے، جو محصولات پہلے وصول کر لئے گئے تھے وہ واپس کئے جائیں گے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اب یہ فیصلہ کیا ہے کہ محصولات کے دائرہ کار میں مزید ترمیم کرنا ضروری اور موزوں ہے کیونکہ باہمی تجارتی مذاکرات میں خاطر خواہ پیش رفت ہوئی ہے، بعض مصنوعات کی موجودہ ملکی طلب بڑھ گئی ہے اور ان مصنوعات کی مقامی سطح پر پیداوار کی صلاحیت بھی موجود ہے۔
گزشتہ روز امریکی صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ محصولات سے استثنیٰ سے قیمتوں میں کمی آنی چاہیے اور یہ زیادہ تر ان اشیائے خوردنی پر لاگو ہوتے ہیں جو اس ملک میں مسابقت نہیں رکھتیں، جیسے کہ کیلے۔
امریکی نمائندے ڈان بیئر نے ایک بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ بالآخر وہ بات تسلیم کر رہے ہیں جو ہم ہمیشہ سے جانتے تھے۔ ان کے عائد کردہ محصولات امریکی عوام کے لئے قیمتوں میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے
عمان، ایران کا آبنائے ہرمز میں بلامعاوضہ آمدورفت برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ
مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد ہم جنگ کے خاتمے کی پوزیشن میں آگئے: قطر
پاکستان کا عالمی برادری کیساتھ مل کر نفرت انگیزی کے خاتمے کے عزم کا اظہار
سوئٹزرلینڈ مذاکرات نتیجہ خیز رہے، ایران کے منجمد فنڈز فی الحال بحال نہیں ہوں گے: جے ڈی وینس
سوئٹزرلینڈ میں امریکہ-ایران مذاکرات میں حتمی معاہدے کی طرف پیش رفت ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر