چین کا لائیو سٹریمز میں عوامی شخصیات کے اے آئی ڈیپ فیک کے خلاف کریک ڈاؤن

بیجنگ(شِنہوا)چینی سائبر سپیس حکام نے کہا ہے کہ وہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے بنائے گئے ڈیپ فیک مواد کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہے ہیں جنہیں لائیو سٹریمنگ ای کامرس میں عوامی شخصیات کی نقالی کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے اور جن کا تعلق جھوٹی تشہیر اور آن لائن خلاف ورزیوں سے ہے۔
چین کی سائبر سپیس انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکام نے حال ہی میں کئی آن لائن اکاؤنٹس کے خلاف سخت کارروائی کی ہے جو لائیو سٹریمز اور مختصر ویڈیوز میں مصنوعات کی تشہیر کے لئے مشہور شخصیات کی نقل کرنے کے لئے اے آئی کا استعمال کر رہے تھے جس سے صارفین کو گمراہ کیا جا رہا تھا۔
ریگولیٹر نے کہا کہ آن لائن پلیٹ فارمز کو جعلی مواد کے خاتمے کی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جس کے تحت اب تک 8 ہزار 700 سے زائد غیر مطابقت رکھنے والے مواد کو ہٹا دیا گیا ہے اور 11 ہزار سے زیادہ اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کی گئی ہے جو دوسروں کی نقالی میں ملوث تھے۔
سائبر سپیس انتظانیہ نے مزید کہا کہ سائبر سپیس حکام “اعلیٰ دباؤ” کی پالیسی برقرار رکھیں گے، پلیٹ فارمز کو جوابدہ ٹھہرائیں گے اور بدنیتی پر مبنی مارکیٹنگ اکاؤنٹس کا خاتمہ اور انہیں بے نقاب کرتے رہیں گے تاکہ ایک مثبت آن لائن ماحول برقرار رکھا جا سکے۔



  تازہ ترین   
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا
صدرِ مملکت و وزیراعظم کی دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد
جارحیت جاری رہی تو پورا خطہ امریکا و اسرائیل کیلئے جہنم بنا دیں گے: ایران
پاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر گفتگو
بوشہر جوہری پلانٹ پر حملے، روس نے اپنے عملے کے مزید 198 افراد نکال لیے
تابکاری کا اخراج ہوا تو خلیجی ممالک میں بھی زندگی ختم ہو جائے گی: ایرانی وزیر خارجہ
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق
ایران میں گرنے والے جہاز کے دوسرے ہوا باز کو بھی بازیاب کرالیا: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر