روس کا یوکرین پر 430 ڈرونز اور 18 میزائلوں سے حملہ، 8 افراد ہلاک

کیف، ماسکو(نیشنل ٹائمز) روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر ڈرونز اور میزائلوں کی بارش کردی جس کے نتیجے میں 8 افرادہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے الزام لگایا ہے کہ روس نے 430 ڈرون اور 18 میزائلوں سے دارالحکومت کیف کو نشانا بنایا، روس کی جانب سے ان حملوں میں شہری آبادی ، عمارتوں اور توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔یوکرینی حکام نے روس کے بہت سارے ڈرونز اور میزائل مار گرانے کا دعویٰ کردیا، اس کے ساتھ ہی واضح کیا کہ ڈرونز اور میزائل حملوں سے عمارتیں تباہ ہوگئیں۔کیف پر روسی حملوں میں آذربائیجان کے سفارتخانے کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا جس کے بعد آذربائیجان نے روسی سفیر کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا۔دوسری جانب روس نے ایک بار پھر نیٹو کو یوکرین جنگ میں شامل ہونے سے خبردار کیا ہے کہ یوکرین کے خلاف میزائل اور ڈرون حملوں کی روشنی میں نیٹو کو محتاط رہنا چاہئے۔روسی حکام کے مطابق براہ راست مداخلت روس نیٹو تصادم کا باعث بن سکتی ہے۔



  تازہ ترین   
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے
عمان، ایران کا آبنائے ہرمز میں بلامعاوضہ آمدورفت برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ
مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد ہم جنگ کے خاتمے کی پوزیشن میں آگئے: قطر
پاکستان کا عالمی برادری کیساتھ مل کر نفرت انگیزی کے خاتمے کے عزم کا اظہار
سوئٹزرلینڈ مذاکرات نتیجہ خیز رہے، ایران کے منجمد فنڈز فی الحال بحال نہیں ہوں گے: جے ڈی وینس
سوئٹزرلینڈ میں امریکہ-ایران مذاکرات میں حتمی معاہدے کی طرف پیش رفت ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر