بہار الیکشن میں این ڈی اے کی بڑی برتری، مودی کی ریاست پر گرفت مضبوط

پٹنہ(نیشنل ٹائمز)بھارت کی ریاست بہار میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے غیر حتمی نتائج کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کو واضح برتری حاصل ہوگئی۔ابتدائی نتائج کے مطابق 243 رکنی اسمبلی میں این ڈی اے 199 نشستوں پر آگے ہے جبکہ حکومت بنانے کے لیے 122 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔رپورٹس کے مطابق بی جے پی 84 نشستوں پر سب سے آگے ہے، وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جماعت جنتا دل (یونائیٹڈ) کو 78 نشستوں پر برتری حاصل ہے جبکہ چراغ پاسوان کی لوک جن شکتی پارٹی 22 نشستوں پر آگے ہے، دوسری جانب اپوزیشن اتحاد مہاگٹھ بندھن صرف 50 نشستوں پر بڑھت رکھے ہوئے ہے جبکہ کانگریس اب تک 7 نشستیں حاصل کر سکی ہے۔اس سے قبل وزیر داخلہ امیت شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ این ڈی اے 160 نشستیں جیت کر دو تہائی اکثریت سے حکومت قائم کرے گی، ابتدائی برتری کے بعد یونین منسٹر گری راج سنگھ نے کہا کہ بہار میں کامیابی کے بعد اب اگلا ہدف مغربی بنگال ہو گا۔انتخابی نتائج یہ بھی طے کریں گے کہ آیا نتیش کمار مسلسل پانچویں بار وزیر اعلیٰ کے عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں۔13 کروڑ آبادی والی بھارت کی غریب ترین ریاست بہار میں بے روزگاری اور غربت بڑے مسائل ہیں جنہیں بنیاد بنا کر بی جے پی نے اپنی انتخابی مہم چلائی، وزیر اعظم نریندر مودی نے ستمبر میں ریاست کے لیے 8 ارب ڈالر کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان بھی کیا تھا۔تجزیہ کاروں کے مطابق اگر بہار میں بی جے پی اتحاد کو کامیابی ملتی ہے تو مستقبل میں دیگر اہم ریاستوں میں بھی پارٹی کے لیے راستہ ہموار ہوسکتا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا
صدرِ مملکت و وزیراعظم کی دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد
جارحیت جاری رہی تو پورا خطہ امریکا و اسرائیل کیلئے جہنم بنا دیں گے: ایران
پاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر گفتگو
بوشہر جوہری پلانٹ پر حملے، روس نے اپنے عملے کے مزید 198 افراد نکال لیے
تابکاری کا اخراج ہوا تو خلیجی ممالک میں بھی زندگی ختم ہو جائے گی: ایرانی وزیر خارجہ
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق
ایران میں گرنے والے جہاز کے دوسرے ہوا باز کو بھی بازیاب کرالیا: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر