ترکیہ کا فائر فائٹنگ طیارہ کروشیا میں گر کر تباہ، پائلٹ جاں بحق

استنبول(نیشنل ٹائمز)ترکیہ کے محکمہ جنگلات کا فائر فائٹنگ طیارہ کورشیا میں گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے کا پائلٹ جاں بحق ہوگیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترک وزیر زراعت و جنگلات ابراہیم یومکلی نے بتایا ہے کہ یورپی ملک کروشیا میں لاپتہ ہونے والے ترک فائر فائٹنگ طیارے کا ملبہ مل گیا ہے، ترک ڈائریکٹوریٹ آف فارسٹری کے آگ بجھانے والے 2 طیارے ایک طے شدہ پروگرام کے مطابق مرمت اور دیکھ بھال کیلئے کروشیا کے زگریب ہوائی اڈے پر موجود تھے۔انہوں نے بتایا کہ زگریب ہوائی اڈے پر دونوں طیاروں اور ان کے عملے نے ایک رات قیام بھی کیا جہاں سے اگلے دن ان دونوں طیاروں نے ترکی کیلئے روانہ ہونا تھا، اگلے دن شیڈول کے مطابق دونوں طیارے زگریب ہوائی اڈے سے روانہ ہوئے، تاہم موسم کی خرابی کی باعث دونوں طیاروں کو کروشیا کے ریجیکا ایئرپورٹ پر واپس بلایا گیا۔دو میں سے ایک طیارہ واپس نہیں آسکا اور مقامی وقت کے مطابق اس کا رابطہ شام 6 بجکر 25 منٹ پر منقطع ہوگیا تھا، حادثے پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے، رواں ہفتے ایک اور ترک طیارہ حادثے کا شکار ہوا تھا جس کے نتیجے میں جہاز پر سوار 20 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔



  تازہ ترین   
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا
صدرِ مملکت و وزیراعظم کی دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد
جارحیت جاری رہی تو پورا خطہ امریکا و اسرائیل کیلئے جہنم بنا دیں گے: ایران
پاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر گفتگو
بوشہر جوہری پلانٹ پر حملے، روس نے اپنے عملے کے مزید 198 افراد نکال لیے
تابکاری کا اخراج ہوا تو خلیجی ممالک میں بھی زندگی ختم ہو جائے گی: ایرانی وزیر خارجہ
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق
ایران میں گرنے والے جہاز کے دوسرے ہوا باز کو بھی بازیاب کرالیا: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر