پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے آج

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز)پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز کا دوسرا میچ آج راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں نے میچ کی تیاریوں کی سلسلے میں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، کھلاڑیوں نے خامیوں کو دور کرنے کیلئے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں، مہمان ٹیم کا پریکٹس کیلئے سٹیڈیم پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، شائقین کرکٹ نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے سری لنکن ٹیم کا استقبال کیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے سری لنکن کھلاڑیوں سے ہاتھ ملائے، اس موقع پر شائقین کرکٹ نے کہا کہ دہشت گردی کو بولڈ آؤٹ کر دیا گیا ہے، پاکستان اور سری لنکا کی دوستی ہمیشہ قائم رہے گی۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، محسن نقوی کے ہمراہ سری لنکن ہائی کمشنر، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری اور آئی جی اسلام آباد بھی موجود تھے، سری لنکن ہائی کمشنر نے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔خیال رہے کہ پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے میچ میں 6 رنز سے شکست دے کر تین میچز پر مشتمل سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کر رکھی ہے، پاکستان کی جانب سے ملنے والے 300 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 293 رنز ہی بنا سکی تھی۔



  تازہ ترین   
سلمان صفدر کی عمران خان سے طویل ملاقات، رپورٹ کل سپریم کورٹ میں پیش کرینگے
پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان اقتصادی و سرمایہ کاری تعاون کے فروغ پر اتفاق
پاک فضائیہ کی سعودی عرب میں ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں شاندار شرکت
پشاور میں رواں سال پی ایس ایل میچز کے انعقاد کا فیصلہ
بلوچستان کو درپیش چیلنجز میں حکومت پنجاب ہر ممکن تعاون کرے گی: مریم نواز
سپریم کورٹ نے بیرسٹر سلمان صفدر کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پر سیپشن انڈیکس 2025ء جاری کردیا
صدر مملکت نے ازبک ہم منصب کی دورہ ازبکستان کی دعوت قبول کر لی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر