کینیڈا کیساتھ تعلقات کی بحالی، مختلف شعبوں میں تعاون پر تیار ہیں: چین

بیجنگ(نیشنل ٹائمز)چین نے کینیڈا سے تعلقات کی بحالی اور مختلف شعبوں میں تعاون پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ ہم کینیڈا کے ساتھ تبادلہ و تعاون دوبارہ شروع کرنے کے لئے تیار ہیں اور دونوں ممالک مختلف شعبوں میں باہمی روابط کو فروغ دے سکتے ہیں، وانگ یی نے یہ بات اپنی کینیڈین ہم منصب انیتا آنند سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کہی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وانگ یی نے کہا کہ چین کینیڈا کے ساتھ رابطے مضبوط بنانے کا خواہاں ہے اور دونوں ممالک کے سفارتی، تجارتی اور دیگر محکمے باہمی ہم آہنگی بڑھا کر ایک دوسرے کے تحفظات کو مؤثر طریقے سے حل کر سکتے ہیں۔وانگ یی نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات نے چین اور کینیڈا کے دوطرفہ تعلقات کو کئی برسوں کی کشیدگی کے بعد دوبارہ درست سمت میں گامزن کر دیا ہے۔



  تازہ ترین   
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے
عمان، ایران کا آبنائے ہرمز میں بلامعاوضہ آمدورفت برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ
مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد ہم جنگ کے خاتمے کی پوزیشن میں آگئے: قطر
پاکستان کا عالمی برادری کیساتھ مل کر نفرت انگیزی کے خاتمے کے عزم کا اظہار
سوئٹزرلینڈ مذاکرات نتیجہ خیز رہے، ایران کے منجمد فنڈز فی الحال بحال نہیں ہوں گے: جے ڈی وینس
سوئٹزرلینڈ میں امریکہ-ایران مذاکرات میں حتمی معاہدے کی طرف پیش رفت ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر