کانگریس کے رہنما ایچ ڈی رنگناتھ نے دہلی دھماکے پر ہونے والی تحقیقات پر سوالات اٹھا دیئے

نیودہلی(نیشنل ٹائمز)کانگریس کے رہنما ایچ ڈی رنگناتھ نے دہلی دھماکے پر ہونے والی تحقیقات پر سوالات اٹھا دیئے۔
کانگریس کے رہنما ایچ ڈی رنگناتھ نے بھارتی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا وزیر داخلہ کا ایک کار میں ہونے والے سی این جی دھماکے کے مقام کا دورہ کرنا ایک انوکھی مثال ہے، دوسرا یہ کہ علاقے کو سیل کئے بغیر امونیم نائٹریٹ کے حوالے سے تحقیقات کرنا غلط ہے ۔انہوں نے کہا کہ تیسرا یہ کہ سی سی ٹی وی کیمروں اور میڈیا کوریج کے باعث کار کے بارے میں معلومات جلد سامنے آجانی چاہئے تھی۔یاد رہے کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے تھے، بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ دھماکہ لال قلعہ میٹرو سٹیشن کے گیٹ نمبر ایک کے نزدیک کھڑی ایک گاڑی میں ہوا تھا۔ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی تھیں، دہلی فائر ڈیپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد 6 گاڑیاں اور 3 رکشے آگ کی لپیٹ میں آگئے تھے، تاہم آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والے 9 افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، بھارتی میڈیا کا مزید کہنا تھا کہ 15 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، ابتدائی امداد جاری ہے، 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے، ڈاکٹروں کی ٹیم مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکے کے بعد دہلی میں سکیورٹی کے حوالے سے ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے
عمان، ایران کا آبنائے ہرمز میں بلامعاوضہ آمدورفت برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ
مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد ہم جنگ کے خاتمے کی پوزیشن میں آگئے: قطر
پاکستان کا عالمی برادری کیساتھ مل کر نفرت انگیزی کے خاتمے کے عزم کا اظہار
سوئٹزرلینڈ مذاکرات نتیجہ خیز رہے، ایران کے منجمد فنڈز فی الحال بحال نہیں ہوں گے: جے ڈی وینس
سوئٹزرلینڈ میں امریکہ-ایران مذاکرات میں حتمی معاہدے کی طرف پیش رفت ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر