سلواکیہ میں 2 ٹرینوں کے درمیان تصادم، درجنوں مسافر زخمی

براٹیسلاوا(نیشنل ٹائمز) یورپ میں واقع ملک سلواکیہ میں 2 ٹرینوں کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں درجنوں مسافر زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سلواکیہ کے وزیر داخلہ نے ٹرین حادثے کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حادثے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے جن میں سے 11 کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ حادثہ دارالحکومت براٹیسلاوا سے 20 کلومیٹر شمال مشرق میں پیش آیا، میٹوس سٹواج نے تصدیق کی کہ حادثے میں فوری طور پر کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی سلواکیہ میں گزشتہ ماہ ٹرینوں کے حادثے میں 91 افراد زخمی ہو گئے تھے۔



  تازہ ترین   
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے
عمان، ایران کا آبنائے ہرمز میں بلامعاوضہ آمدورفت برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ
مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد ہم جنگ کے خاتمے کی پوزیشن میں آگئے: قطر
پاکستان کا عالمی برادری کیساتھ مل کر نفرت انگیزی کے خاتمے کے عزم کا اظہار
سوئٹزرلینڈ مذاکرات نتیجہ خیز رہے، ایران کے منجمد فنڈز فی الحال بحال نہیں ہوں گے: جے ڈی وینس
سوئٹزرلینڈ میں امریکہ-ایران مذاکرات میں حتمی معاہدے کی طرف پیش رفت ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر