امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن، ہزاروں پروازیں منسوخ ہونے کا خدشہ

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی وزیر ٹرانسپورٹ شان ڈفی نے اعلان کیا ہے کہ اگر امریکی حکومت کی جانب سے شٹ ڈاؤن جاری رہا تو آنے والے دنوں میں 40 بڑے ہوائی اڈوں پر فضائی سفر میں 10 فیصد تک کمی کی جائے گی جس کے نتیجے میں ہزاروں پروازیں منسوخ ہو جائیں گی۔
فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے سربراہ نے کہا کہ یہ فیصلہ صرف ملکی پروازوں کو متاثر کرے گا ، کیونکہ ایئر ٹریفک کنٹرولرز تھکاوٹ کا شکار ہو رہے ہیں۔حکام کے مطابق ایئر ٹریفک کنٹرولرز سے لے کر پارک وارڈنز تک تقریبا 14 لاکھ وفاقی کارکن بغیر تنخواہ کے کام کر رہے ہیں یا جبری چھٹی پر ہیں کیونکہ امریکی کانگریس نے فنڈنگ بجٹ پر اتفاق نہیں کیا ہے۔امریکی حکومت کے طویل ترین شٹ ڈاؤن سے اٹلانٹا، نیویارک اور واشنگٹن ڈی سی کے بڑے ہوائی اڈے سروس میں کمی سے متاثر ہوں گے جو مصروف ترین ہوائی اڈے ہیں۔لیبر یونینوں کا کہنا ہے کہ بہت سے ملازمین شدید تناؤ کی وجہ سے بیمار ہو گئے ہیں یا انہیں اپنا گزارہ پورا کرنے کے لیے دوسری ملازمتیں لینے پر مجبور کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بدھ 5 نومبر کو وفاقی حکومت کا بجٹ تعطل امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن بن گیا۔



  تازہ ترین   
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے
عمان، ایران کا آبنائے ہرمز میں بلامعاوضہ آمدورفت برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ
مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد ہم جنگ کے خاتمے کی پوزیشن میں آگئے: قطر
پاکستان کا عالمی برادری کیساتھ مل کر نفرت انگیزی کے خاتمے کے عزم کا اظہار
سوئٹزرلینڈ مذاکرات نتیجہ خیز رہے، ایران کے منجمد فنڈز فی الحال بحال نہیں ہوں گے: جے ڈی وینس
سوئٹزرلینڈ میں امریکہ-ایران مذاکرات میں حتمی معاہدے کی طرف پیش رفت ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر