سلامتی کونسل کی شامی صدر احمد الشرع پر عائد پابندیاں ختم

نیویارک(نیشنل ٹائمز) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام کے صدر پر پابندیاں ہٹانے کے حق میں ووٹ دیا ہے جس کے بعد احمد الشرع کو داعش اور القاعدہ کی پابندیوں کی فہرست سے مؤثر طریقے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سلامتی کونسل کا یہ اقدام شام میں بشار الاسد کے بعد وجود میں آنے والے سیاسی نظام کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کرنے کا عندیہ ہے۔سکیورٹی کونسل میں قرارداد 2729 امریکہ کی طرف سے پیش کی گئی جس کے حق میں 14 ووٹس پڑے، مخالفت میں صفر جبکہ چین اس تمام عمل سے غیرحاضر رہا۔شام کے وزیر داخلہ انس حسن خطاب پر بھی پابندیاں ہٹا دی گئی ہیں جبکہ ان کا نام فہرست سے بھی خارج کر دیا گیا ہے، اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت سکیورٹی کونسل نے اعلان کیا کہ دہشت گردی کے خلاف اقدامات کے تحت اثاثے منجمند کیے جانے اور سفری پابندیوں کا اطلاق اب ان دونوں عہدیداروں پر نہیں ہوگا۔احمد الشرع اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کاپ 30 میں شرکت کے لیے برازیل کے شہر بیلم پہنچے ہیں جس کے بعد پیر کو وہ واشنگٹن جائیں گے جہاں ان کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات متوقع ہے۔امریکا کئی مہینوں سے 15 رکنی سلامتی کونسل پر زور دے رہا تھا کہ شام اور اس کی نئی حکومت میں شامل عہدیداروں پر عائد پابندیوں میں نرمی کی جائے۔اقوام متحدہ میں امریکہ کے مستقل نمائندے مائیک والٹز نے سکیورٹی کونسل کی قرارداد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ صدر احمد الشرع کی قیادت میں ایک نئی شامی حکومت قائم ہے، جو دہشت گردی اور منشیات کے خلاف، کیمیائی ہتھیاروں کی باقیات کو ختم کرنے، علاقائی سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے محنت سے کام کر رہی ہے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ شامی حکام کو فہرست سے ہٹانے کا اقدام ملک کی طویل مدتی تعمیر نو، استحکام اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کی کوششوں سے مطاقبت رکھتا ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی انسداد دہشت گردی کی پابندیوں کے عالمی فریم ورک کی سالمیت کو بھی برقرار رکھا گیا ہے۔اقوام متحدہ نے مئی 2014 میں احمد الشرع پر اس وقت پابندیاں عائد کی جبکہ القاعدہ سے وابستہ تنظیم ہیئت تحریر الشام کو داعش اور القاعدہ کی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
امریکا کو آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کیلئے شرائط پوری کرنی ہونگی: ایران کا دو ٹوک مؤقف
افغان طالبان اہلکاروں کی چینی سرحد پر بھی دراندازی کی کوشش، چین کی سخت تنبیہ
شیبہ آئل فیلڈ پر حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوئے، سعودی وزارت توانائی
روس، امریکہ اور یوکرین کے مذاکرات 10 نومبر کے قریب دوبارہ شروع ہونے کا امکان
محمد باقر کی مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات، جنگ کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال
واشنگٹن نے مذاکرات کے دوران ایران پر 2 مرتبہ حملے کئے: اسماعیل بقائی
ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا کے دفاعی تعاون بڑھانے کے معاہدے پر دستخط
پاکستان اورمالدیپ کا دوطرفہ تجارتی حجم 20 کروڑ ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر