جسٹس (ر) علی اکبر قریشی دوبارہ چیئرمین جوڈیشل واٹر کمیشن مقرر

لاہور(نیشنل ٹائمز) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے جسٹس ریٹائرڈ علی اکبر قریشی کو دوبارہ چیئرمین جوڈیشل واٹر کمیشن مقرر کر دیا، عدالت نے تمام محکموں کو چیئرمین جوڈیشل واٹر کمیشن کی معاونت کے احکامات جاری کر دیئے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک سے متعلق کیس کی سماعت کی۔جسٹس شاہد کریم نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ لاہور سے کراچی اور اندرون سندھ جانے والی گاڑیوں کا دھواں لاہور کی فضا کو آلودہ کرتا ہے، جی ٹی روڈ کو کسی صورت نظر انداز نہ کیا جائے۔عدالت نے حکم دیا کہ (ادارہ تحفظ ماحولیات) ای پی اے کا فوکس صرف لاہور پر نہیں ہونا چاہیے، ای پی اے افسران شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی تعینات کئے جائیں، ان کا ڈیوٹی روسٹر عدالت کے ساتھ شیئر کیا جائے، اگلے دو ہفتوں میں لاہور میں کوئی دھواں چھوڑتی گاڑی نظر نہ آئے۔جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ صرف پرانے آرڈر پر عملدرآمد ہوگیا ہوتا تو صورتحال مزید بہتر ہوتی۔دوران سماعت واسا نے رپورٹ جمع کرائی کہ ان کے ترقیاتی کاموں کا فیز ون مکمل ہوگیا ہے، سڑکوں کی بحالی کیلئے ایل ڈی اے کو فنڈز ٹرانسفر کئے جا چکے ہیں۔وکیل التمش سعید نے نشاندہی کی کہ اس وقت عدالت میں بھی اے کیو آئی 190 سے زائد ہے، عدالت میں بھی ایئر پیوریفائر لگائے جائیں۔جسٹس شاہد کریم نے جسٹس ریٹائرڈ علی اکبر قریشی کو دوبارہ چیئرمین جوڈیشل واٹر کمیشن مقرر کرتے ہوئے تمام محکموں کو کمیشن کی معاونت کا حکم دے دیا، عدالت نے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر