سیاحت کا فروغ: ابوظہبی کا امادیئس کیساتھ شراکت میں توسیع کا اعلان

ابوظہبی(نیشنل ٹائمز) ابوظہبی کا امادیئس کیساتھ سیاحت کے فروغ کیلئے شراکت میں توسیع کا اعلان کر دیا۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ اعلان ورلڈ ٹریول مارکیٹ لندن میں کیا گیا جہاں بتایا گیا کہ امادیئس ڈیجیٹل میڈیا کے ساتھ اس نئی توسیع کا مقصد ابوظہبی آنے والے سیاحوں کی تعداد میں 60 فیصد اضافہ کرنا ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں ترقی ہوگی۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ نئی شراکت کے تحت مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے چلنے والی جدید ڈیجیٹل اشتہاری مہمات شروع کی جائیں گی جو ان مسافروں کو ہدف بنائیں گی جو اپنی اگلی منزل کی تلاش میں ہیں، اس مہم کا ایک اہم مقصد ان نئے سیاحوں تک پہنچنا ہے جنہوں نے پہلے کبھی ابوظہبی کو سیاحتی مقام کے طور پر نہیں سوچا تھا تاکہ متحدہ عرب امارت کی عالمی پہچان میں اضافہ کیا جا سکے۔اس اقدام سے ہوٹل انڈسٹری، ٹریول ایجنٹس اور دیگر سیاحتی شعبے کے سٹیک ہولڈرز کو بھی نمایاں فائدہ پہنچنے کی توقع ہے کیونکہ اس سے بکنگز میں اضافہ اور بین الاقوامی توجہ حاصل ہوگی۔محکمہ سیاحت ابوظہبی کے ڈائریکٹر جنرل صالح محمد الجزیری نے کہاکہ امادیئس کے ساتھ ہماری دیرینہ شراکت عالمی سطح پر ابوظہبی کی متنوع سیاحتی پیشکشوں کو اجاگر کرنے میں نہایت مؤثر ثابت ہوئی ہے، اس نئی توسیع سے ہمیں 2030ء کی سیاحت حکمت عملی کے اہداف کے حصول میں مزید مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ امادیئس کی جدید ٹیکنالوجی اور وسیع عالمی رسائی کے ذریعے ابوظہبی ناصرف سیاحوں کی تعداد بڑھانے بلکہ نئے اور ابھرتی ہوئی بین الاقوامی مارکیٹوں میں اپنی شناخت مستحکم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امادیئس کی ٹیکنالوجی اور مارکیٹ انٹیلی جنس کو ابوظہبی کے وژنری نقطۂ نظر کے ساتھ ملانے سے سیاحتی تجربات کو زیادہ ذاتی، بامعنی اور متاثرکن بنایا جا سکے گا۔



  تازہ ترین   
امریکا کو آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کیلئے شرائط پوری کرنی ہونگی: ایران کا دو ٹوک مؤقف
افغان طالبان اہلکاروں کی چینی سرحد پر بھی دراندازی کی کوشش، چین کی سخت تنبیہ
شیبہ آئل فیلڈ پر حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوئے، سعودی وزارت توانائی
روس، امریکہ اور یوکرین کے مذاکرات 10 نومبر کے قریب دوبارہ شروع ہونے کا امکان
محمد باقر کی مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات، جنگ کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال
واشنگٹن نے مذاکرات کے دوران ایران پر 2 مرتبہ حملے کئے: اسماعیل بقائی
ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا کے دفاعی تعاون بڑھانے کے معاہدے پر دستخط
پاکستان اورمالدیپ کا دوطرفہ تجارتی حجم 20 کروڑ ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر