وزیراعلیٰ پنجاب سے چینی سرمایہ کاروں کی ملاقات، سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار

لاہور(نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے چین کے نمایاں سرمایہ کاروں کے وفد نے ملاقات کی اور پنجاب میں سرمایہ کاری کے لیے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے چینی وفد میں خواتین کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ برازیل روانگی سے قبل چینی وفد سے ملاقات بے حد اہمیت کی حامل ہے، پنجاب میں سرمایہ کاری کا بہترین پوٹینشل موجود ہے۔مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ زیروٹائم ٹو سٹارٹ پالیسی متعارف کرائی گئی ہے، زیروٹائم ٹو سٹارٹ پالیسی متعارف کرانے کا مقصد سرمایہ کاروں کی بھرپورمعاونت اور حوصلہ افزائی ہے، پنجاب سرمایہ کاری کے مواقع کے لحاظ سے بہترین دور سے گزررہا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب کے انڈسٹریل زون اور انڈسٹریل پارک سرمایہ کاری کے لئے بہترین پوٹینشل رکھتے ہیں، سرمایہ کاروں کے لئے ٹیکس ہالی ڈے اور ڈیوٹی امپورٹ ریلیف بھی دیا جائے گا، انفراسٹرکچر، آئی ٹی سیکٹر اور میڈیکل ٹورازم کے شعبے غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے بہترین ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال دورہ چین کے بعد میڈیکل اور دیگر شعبوں میں جدت متعارف کرا رہے ہیں، پنجاب میں رئیل اسٹیٹ انفراسٹرکچر سرمایہ کو جلد منافع میں بدل سکتا ہے، روڈا کا پراجیکٹ انفراسٹرکچر کے لحاظ سے ایک مثال ہوگا، پنجاب میں پہلی مرتبہ 10ماہ میں ایک لاکھ سے زائد گھر بنا کر مثال قائم کر دی۔مریم نواز شریف نے کہا کہ ٹورازم میں ترقی کی وجہ سے سیاحوں کے لئے مزید معیاری ہوٹلوں کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے، پنجاب میں پہلی مرتبہ گلاس ٹرین اور ہائی سپیڈ ٹرین متعارف کرانے جارہے ہیں، سب سے بڑے میڈیکل ڈسٹرکٹ کے قیام کے لئے بہت بڑا خطہ مختص کیا گیا ہے، پنجاب میں بزنس آن لائن ہے، فائل اور پیپر نہیں، آج اپلائی کریں اور کل سے شروع کریں۔اس موقع پر مختلف چینی کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں نے تعارف کرایا اور پنجاب کے مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے لئے دلچسپی کا اظہار کیا۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر