ستائیسویں آئینی ترمیم کا مقصد میثاق جمہوریت پر عملدرآمد ہے، احسن اقبال

لندن(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ستائیسویں آئینی ترمیم کا مقصد میثاق جمہوریت پر عملدرآمد ہے۔
احسن اقبال بدھ کے روز علی الصبح لندن پہنچے جہاں انہوں نے برطانوی حکام سے کیبنٹ آفس اور کالٹن ہاؤس میں ملاقاتیں کیں، اس حوالے سے وفاقی وزیر نے بتایا کہ آج مصروف دن گزارا، ستائیسویں آئینی ترمیم شفاف طریقے سے ہوگی، ستائیسویں آئینی ترمیم پر پارلیمنٹ میں بحث کی جائے گی، آئینی ترمیم کا مقصد میثاق جمہوریت پر عملدرآمد ہے۔انہوں نے کہا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم سے عدلیہ کو مضبوط کرنا مقصود ہے، ہمارا دفاع کا طریق کار 1971ء کا وضع کردہ ہے، مضبوط دفاع کیلئے ستائیسویں آئینی ترمیم کے ذریعے تبدیلیاں کریں گے، مضبوط عدلیہ، مضبوط دفاع اور مضبوط جمہوریت ہماری خواہش ہے، جمعے کو ستائیسویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آ جائے گا، کوئی ایسی ترمیم نہیں لائیں گے جس سے آئین کی بنیاد کمزور ہو، اپوزیشن پاکستان کی مضبوطی کیلئے آئینی ترمیم پر تجاویز دے۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ظہران ممدانی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، انہوں نے سیاست میں نیا جذبہ پیدا کیا ہے، ممدانی کی فتح امریکی جمہوریت کا حسن ہے، ممدانی تارک وطن اور متوسط طبقے سے ہیں، دعا ہے وہ عوام سے کیے وعدے پورے کر سکیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی کوششیں کامیاب، امریکا اور ایران میں معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
ٹرمپ کا بحری ناکہ بندی فوری ختم اور آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان
ایران کی بھی امن معاہدے پر اتفاق کی تصدیق، جمعہ کو دستخط ہوں گے
امن معاہدہ کشیدگی میں کمی، مذاکرات کے ذریعے امن کی طرف اہم قدم ہے: بلاول بھٹو
امریکی نائب صدر نے معاہدے کو مشرق وسطیٰ میں نئے دور کے آغاز کی علامت قرار دیدیا
عالمی برادری کا ایران امریکا معاہدے کا خیرمقدم، پاکستان کی ثالثی پر تعریف
ایران امریکا معاہدہ: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 4500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر