نیویارک میئر الیکشن، بروکلین میں ووٹروں کی بڑی تعداد باہر نکل آئی

نیویارک(نیشنل ٹائمز)نیویارک میئر کے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے شہر کے سب سے زیادہ آبادی والے علاقے بروکلین میں ووٹروں کی بڑی تعداد باہر نکل آئی۔
نیویارک میں نئے میئر کے انتخاب کیلئے سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں، اب تک میئر کے انتخاب میں 10 لاکھ سے زائد ووٹرز نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر لیا ہے، شہر کے سب سے زیادہ آبادی والے علاقے بروکلین میں اب تک 3 لاکھ 95 ہزار سے زائد شہری اپنا ووٹ کاسٹ کر چکے ہیں۔نیویارک کے مختلف حصوں میں شہری بڑی تعداد میں پولنگ سٹیشنز کا رخ کر رہی ہیں، نیویارک میئر الیکشن کے امیدواران ظہران ممدانی اور اینڈریو کومو نے بھی اپنے ووٹ کاسٹ کیے، ظہران ممدانی نے اپنا ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے امریکی شہریوں سے اپیل کی کہ نیویارک کے عوام میئر کے الیکشن میں ووٹ ضرور ڈالیں، ووٹ دینا ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔دوسری جانب ظہران ممدانی کے حریف اینڈریو کومو نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کیا، اینڈریو کومو کا کہنا تھا کہ نیویارک میئر کا الیکشن میری زندگی کا سب سے اہم انتخاب ہے، نیویارک کا مستقبل اس الیکشن سے وابستہ ہے۔



  تازہ ترین   
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے
عمان، ایران کا آبنائے ہرمز میں بلامعاوضہ آمدورفت برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ
مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد ہم جنگ کے خاتمے کی پوزیشن میں آگئے: قطر
پاکستان کا عالمی برادری کیساتھ مل کر نفرت انگیزی کے خاتمے کے عزم کا اظہار
سوئٹزرلینڈ مذاکرات نتیجہ خیز رہے، ایران کے منجمد فنڈز فی الحال بحال نہیں ہوں گے: جے ڈی وینس
سوئٹزرلینڈ میں امریکہ-ایران مذاکرات میں حتمی معاہدے کی طرف پیش رفت ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر