سابق امریکی نائب صدر ڈک چینی کا 84 برس کی عمر میں چل بسے

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکا کے سابق نائب صدر ڈک چینی 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
واشنگٹن سے امریکی میڈیا کے مطابق ڈک چینی طویل عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے، خاندانی ذرائع کے مطابق انھیں نمونیا ہوگیا تھا۔وہ 2001 سے 2009 تک صدر جارج ڈبلیو بش کے دور صدارت میں نائب صدر اور انکے والد صدر جارج ایچ ڈبلیو بش کے عہد صدارت میں 1989 سے 1993 تک وزیر دفاع اور اس سے قبل کے ریبلیکن صدور کے عہد میں وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف سمیت دیگر اہم عہدوں پر فائز رہے۔11 ستمبر 2001 کے نیو یارک اور واشنگٹن پر حملوں کے بعد جب صدر بش کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا تو اس موقع پر چارج ڈک چینی نے سنبھالا، ڈک چینی کو امریکی تاریخ کا طاقتور ترین نائب صدر سمجھا جاتا ہے کیونکہ وہ ناتجربہ کار صدر بش کے مقابلے میں کافی جہاندیدہ اور اہم عہدوں پر فائز رہ چکے تھے۔انکی 59 سالہ بیٹی الزبیتھ لین چینی امریکی اٹارنی اور سابق سیاستداں ہیں اور وہ ایوان نمائندگان کی رکن رہی چکی ہیں۔



  تازہ ترین   
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے
عمان، ایران کا آبنائے ہرمز میں بلامعاوضہ آمدورفت برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ
مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد ہم جنگ کے خاتمے کی پوزیشن میں آگئے: قطر
پاکستان کا عالمی برادری کیساتھ مل کر نفرت انگیزی کے خاتمے کے عزم کا اظہار
سوئٹزرلینڈ مذاکرات نتیجہ خیز رہے، ایران کے منجمد فنڈز فی الحال بحال نہیں ہوں گے: جے ڈی وینس
سوئٹزرلینڈ میں امریکہ-ایران مذاکرات میں حتمی معاہدے کی طرف پیش رفت ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر