کشمیر کی صورتِ حال پر عالمی خاموشی خطرناک ہے: مشعال ملک

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر کی صورتِ حال پر عالمی خاموشی خطرناک ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشعال ملک نے یاسین ملک کی رہائی کے لیے اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ یاسین ملک کی صحت تشویشناک ہے ، میٹلک ہارٹ والو ایکسپائر ہو چکے ہیں، فوری علاج ناگزیر ہے ، انہیں کو موت کی چکی میں رکھا گیا اور بیرونی رابطوں پر مکمل پابندی ہے۔کشمیری حریت رہنما کی اہلیہ نے یاسین ملک کے خلاف پھانسی کی کارروائی پر انسانی حقوق کے اداروں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور پاکستانی و کشمیری قیادت کی عالمی ضمیر سے اپیل ہے کہ یاسین ملک کی جان بچائی جائے۔مشعال ملک کا کہنا تھا کہ یاسین ملک کو جسمانی و ذہنی اذیت دی جارہی ہے ، اقوامِ متحدہ کے ٹارچر ریپیٹورز سے مداخلت کی درخواست ہے، یہ ایک انسانی مسئلہ ہے،اُنہوں نے سیاسی نہیں اقوامِ متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے Arbitrary Detention کو ہنگامی اپیل ارسال کی۔اُنہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سپیشل ریپیٹورز برائے صحت، ٹارچر، اور انسانی حقوق فوری ایکشن لیں، یاسین ملک کی طویل قید نے ان کی جسمانی و ذہنی حالت کو شدید متاثر کر دیا، کشمیر کی صورتِ حال پر عالمی خاموشی خطرناک ہے، خطہ ایٹمی تصادم کی دہلیز پر ہے۔کشمیری حریت رہنما کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ یاسین ملک تحریکِ آزادی کشمیر کے قائد اور امن کی علامت قرار ہیں، کشمیر میں کسی بھی ممکنہ کارروائی سے پورے خطے کے امن کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ یہ صرف میرے شوہر کی نہیں، پوری انسانیت کی جنگ ہے، انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھارت کی جیل پالیسی پر شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ بھارت معاہدے کا فریق ہے، منصفانہ ٹرائل کی ضمانت اِس کی ذمہ داری ہے، انڈیا ٹریٹی کے کسی حصے پر عمل درآمد نہیں کر رہا جو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی کوششیں کامیاب، امریکا اور ایران میں معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
ٹرمپ کا بحری ناکہ بندی فوری ختم اور آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان
ایران کی بھی امن معاہدے پر اتفاق کی تصدیق، جمعہ کو دستخط ہوں گے
امن معاہدہ کشیدگی میں کمی، مذاکرات کے ذریعے امن کی طرف اہم قدم ہے: بلاول بھٹو
امریکی نائب صدر نے معاہدے کو مشرق وسطیٰ میں نئے دور کے آغاز کی علامت قرار دیدیا
عالمی برادری کا ایران امریکا معاہدے کا خیرمقدم، پاکستان کی ثالثی پر تعریف
ایران امریکا معاہدہ: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 4500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر