ایران اور پاکستان کے تعلقات نئے اور مضبوط مرحلےمیں داخل ہوچکے،ایرانی سفیر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان اور ایران کے درمیان میڈیا شعبے میں تعاون کیلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات نئے اور مضبوط مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں ۔ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان بڑھتا تعاون خوش آئند ہے، چندماہ قبل ایرانی صدر کے پاکستان کے تاریخی دورے نے تعلقات کا نیا باب رقم کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام،حکومت،میڈیا نے مشکل وقت میں ایران کا بھرپور ساتھ دیا، صیہونی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان نے فیصلہ کن کردار ادا کیا، ایران کے عوام پاکستان کی دوستی،بھائی چارے کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔رضا امیری مقدم کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا کے شعبے میں تعاون دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا، آج دستخط ہونے والے معاہدے تعاون کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوں گے۔



  تازہ ترین   
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے
عمان، ایران کا آبنائے ہرمز میں بلامعاوضہ آمدورفت برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ
مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد ہم جنگ کے خاتمے کی پوزیشن میں آگئے: قطر
پاکستان کا عالمی برادری کیساتھ مل کر نفرت انگیزی کے خاتمے کے عزم کا اظہار
سوئٹزرلینڈ مذاکرات نتیجہ خیز رہے، ایران کے منجمد فنڈز فی الحال بحال نہیں ہوں گے: جے ڈی وینس
سوئٹزرلینڈ میں امریکہ-ایران مذاکرات میں حتمی معاہدے کی طرف پیش رفت ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر