پنجاب حکومت کا منشیات کے ملزمان کیخلاف مزید سخت قوانین بنانے کا فیصلہ

لاہور(نیشنل ٹائمز) پنجاب حکومت نے منشیات کے ملزمان کے خلاف مزید سخت قوانین بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پنجاب کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینسز (ترمیمی) بل 2025 پنجاب اسمبلی سے بل گزشتہ روز منظورکیا گیا، بل کے تحت منشیات کے مقدمات میں ضمانت سے متعلق دفعات تبدیلیاں کی گئیں۔بل کے متن کے مطابق عمر قید کی سزا والے منشیات مقدمات میں ملزمان کو ضمانت نہیں دی جا سکے گی، عدالت کو دیگر جرائم میں ضمانت دینے سے قبل بھاری زرِ ضمانت اور کیس کی نوعیت دیکھنا لازمی ہوگا۔متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ میں سنی جائے گی، ہائی کورٹ کے بینچ کی نامزدگی چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کریں گے۔بل میں کہا گیا ہے کہ ترمیمی بل کا مقصد منشیات کے مقدمات میں قانونی خلا اور تاخیر کو ختم کرنا ہے،ترمیمی قانون سے منشیات کے خلاف کارروائی مؤثر بنے گی، سیکشن 38، 39، 40، 41 اور 44 میں تبدیلیاں کی گئیں۔متن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ سیکشن 40 میں اپیل کے نظام کو ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ کے ماتحت کیا گیا۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر