لیاقت پور: حالیہ سیلاب سے متاثرہ 22 علاقے آفت زدہ قرار

لیاقت پور(نیشنل ٹائمز) حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد 22 مواضعات کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا۔
بورڈ آف ریونیو پنجاب اور محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی جانب سے اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ بیٹ سوئی، بیٹ اللہ وسایا، بیٹ دیوان، بیٹ پرارہ، بیٹ بھٹو، بیٹ امام بخش ماچھی، بیٹ بلوچ، بیٹ احمد، بیٹ بھتڑ، چکر نوروالا آفت زدہ علاقوں میں شامل ہیں۔طیب بلوچ، غفور آباد، رقبہ پیر محسن شاہ، چک جنڈوڈایا، حیات ماچھی، مددولت شاہ، نوروالا، فخرآباد، ٹبی جھلن، بانہ رویہ، بخشو بھٹر اور جھوک گلاب شاہ بھی آفت زدہ علاقے قرار دیئے گئے ہیں۔محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مطابق ان علاقوں میں نقصانات کے ازالے اور امدادی سرگرمیوں کے لیے اقدامات تیز کیے جا رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی کوششیں کامیاب، امریکا اور ایران میں معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
ٹرمپ کا بحری ناکہ بندی فوری ختم اور آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان
ایران کی بھی امن معاہدے پر اتفاق کی تصدیق، جمعہ کو دستخط ہوں گے
امن معاہدہ کشیدگی میں کمی، مذاکرات کے ذریعے امن کی طرف اہم قدم ہے: بلاول بھٹو
امریکی نائب صدر نے معاہدے کو مشرق وسطیٰ میں نئے دور کے آغاز کی علامت قرار دیدیا
عالمی برادری کا ایران امریکا معاہدے کا خیرمقدم، پاکستان کی ثالثی پر تعریف
ایران امریکا معاہدہ: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 4500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر