ریاستی ایوانوں میں اب27 ویں آئینی ترمیم کی باز گشت سنائی دے رہی ہے: اسد قیصر

اسلام آبادر(نیشنل ٹائمز)سابق سپیکر قومی اسمبلی اور رہنما تحریک اںصاف اسد قیصر نے کہا ہے کہ ریاستی ایوانوں سے ایک بار پھر آئینی ترمیم کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ابھی 26 ویں آئینی ترمیم کے زخم تازہ ہیں، اب 27 ویں ترمیم کی باتیں ہو رہی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ 1973ء کا آئین پاکستان کا متفقہ آئین ہے، اس آئین پر کسی کو ہاتھ نہیں ڈالنا چاہیے، ذوالفقار علی بھٹو اور تمام سیاسی جماعتوں نے آئین پر اتفاق کیا تھا۔رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ آئین ریاست کی تمام اکائیوں کو ایک بندھن میں جوڑے رکھتا ہے، اب بھٹو کا جانشین اور ان کی جماعت اسی آئین کے چہرے کو مسخ کرتی ہے یا جمہوریت اور عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی۔موجودہ پارلیمان فارم 47 کی پیداوار ہے، موجودہ پارلیمان آئینی ترمیم کا اخلاقی جواز نہیں رکھتی، ملک کی تمام جمہور پسند قوتوں کو غیر آئینی ترمیم کے خلاف متحد ہونا ہوگا، اگر ایسا نہ ہوا تو یہ نظام اپنی بنیادوں سمیت زمین بوس ہو جائے گا۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر