بنوں(نیشنل ٹائمز)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) شمالی وزیرستان کے سکواڈ پر بنوں کے قریب نامعلوم افراد کے حملے میں 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
ڈی ایس پی میر علی قدرت اللہ خان داوڑ کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شمالی وزیرستان وقار احمد خان میرانشاہ سے بنوں جا رہے تھے، سکواڈ بنوں میرانشاہ مین روڈ پر واقع ممش خیل کے علاقے پہنچا تو تاک میں پہلے سے بیھٹے ہوئے نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔پولیس حکام کے مطابق نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ڈی پی او محفوظ رہے جبکہ سکواڈ کے 5 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے، زخمیوں کو بنوں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
شمالی وزیرستان: ڈی پی او کے سکواڈ پر حملہ، 5 پولیس اہلکار زخمی
	

 
 
 
 
 
 
 
 
 
