پرنس ولیم نے نجی تصاویر شائع کرنے پر فرانسیسی میگزین کیخلاف مقدمہ جیت لیا

لندن(نیشنل ٹائمز) برطانیہ کے ولی عہد پرنس ولیم اوران کی اہلیہ کیتھ نے فرانسیسی میگزین ’’پیرے ماتش‘‘ کے خلاف نجی تصاویر کی اشاعت پر دائر مقدمہ جیت لیا ہے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق میگزین نے اپنی اشاعت میں ان تصاویر کو شائع کیا تھا جو پیشہ ور فوٹوگرافروں نے شاہی جوڑے اور ان کے بچوں کی ایک خاندانی تعطیلات کے دوران لی تھیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ شاہی خاندان کے قریبی ذرائع کے مطابق ولیم جو بادشاہ چارلس کے سب سے بڑے بیٹے اور تخت کے وارث ہیں، اپنی فیملی کی نجی زندگی کے تحفظ کے حوالے سے ہمیشہ نہایت سخت مؤقف رکھتے ہیں، خصوصاً جب وہ کسی سرکاری ذمہ داری پر نہ ہوں۔یہ دوسرا موقع ہے جب شہزادہ ولیم اور شہزادی کیتھ نے کسی فرانسیسی میگزین کے خلاف مقدمہ جیتا، اس سے قبل 2012میں میگزین ’’کلوژر‘‘ نے کیتھ کی تصاویر شائع کی تھیں، جس پر عدالت نے شاہی جوڑے کے حق میں فیصلہ دیا تھا،’’پیرے ماتش‘‘ کے خلاف یہ قانونی کارروائی رواں سال اپریل میں اس وقت شروع ہوئی جب میگزین نے شاہی خاندان کی تصاویر کو کوہ الپس میں ان کی نجی تعطیلات کے دوران شائع کیا۔کینسنگٹن پیلس کے ترجمان نے کہا کہ ویلز کے شہزادے اور شہزادی اپنے خاندانی وقت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان کے بچے غیر ضروری مداخلت اور ذرائع ابلاغ کے دباؤ سے آزاد ماحول میں پروان چڑھیں۔ماتش‘‘ کی انتظامیہ نے فوری طور پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا کہ تاہم میگزین نے عدالت کے فیصلے کے بعد اپنے نوٹس میں تسلیم کیا کہ اس کی اشاعت نے شاہی خاندان کی نجی زندگی کے احترام اور ان کے تصویری حقوق کی خلاف ورزی کی۔



  تازہ ترین   
اسلام آباد دنیا کی توجہ کا مرکز، امریکا اور ایران میں مذاکرات کا آغاز آج ہوگا
اسلام آباد امن مذاکرات سے بہت پُرامید، اسرائیل حملے کم کر دے گا: ٹرمپ
امریکا کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے، حقوق کا دفاع کیا جائے گا: ایرانی سپریم لیڈر
آئین پر مکمل عملدرآمد سے ہی جمہوریت قائم رہ سکتی ہے: صدر اور وزیراعظم
لبنان میں اسرائیلی حملے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں: ایرانی صدر
ایران امریکا مذاکرات: غیر ملکی مندوبین و صحافیوں کو اسلام آباد پہنچنے پر ویزا کی سہولت
نائب ایرانی صدر کی جنگ بندی ممکن بنانے پر پاکستان کی کاوشوں کی تعریف
پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کی خبریں بے بنیاد قرار، اوگرا کی وضاحت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر