سڑک کنارے کھڑے موٹر سائیکل کو کار کی ٹکر سے دو خواتین جاں بحق

احمد پور شرقیہ(نیشنل ٹائمز)پنجاب کے شہر احمد پور شرقیہ میں سڑک کنارے کھڑے موٹر سائیکل کو کار کی ٹکر سے دو خواتین جاں بحق ہو گئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثہ اڈہ ظاہر پیر کے قریب قومی شاہراہ پر پیش آیا، جہاں مخالف سمت سے آنے والی کار نے سڑک کنارے کھڑی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس پر سوار 2 خواتین جاں بحق جب کہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 16 سالہ نگو مائی اور 45 سالہ تسلیم مائی شامل ہیں، زخمیوں اور لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ پانچ افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے جن میں دو بچے بھی شامل تھے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی کوششیں کامیاب، امریکا اور ایران میں معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
ٹرمپ کا بحری ناکہ بندی فوری ختم اور آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان
ایران کی بھی امن معاہدے پر اتفاق کی تصدیق، جمعہ کو دستخط ہوں گے
امن معاہدہ کشیدگی میں کمی، مذاکرات کے ذریعے امن کی طرف اہم قدم ہے: بلاول بھٹو
امریکی نائب صدر نے معاہدے کو مشرق وسطیٰ میں نئے دور کے آغاز کی علامت قرار دیدیا
عالمی برادری کا ایران امریکا معاہدے کا خیرمقدم، پاکستان کی ثالثی پر تعریف
ایران امریکا معاہدہ: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 4500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر