ویتنام: بارشوں اور سیلاب سے تباہی، 13 افراد ہلاک، 11 لاپتہ

ہنوئی(نیشنل ٹائمز) ویتنام کے متعدد وسطی صوبوں میں بارشوں اور سیلاب سے 13 افراد ہلاک جبکہ 11 لاپتہ اور 34 زخمی ہوگئے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ویتنام ڈیزاسٹر اینڈ ڈائک مینجمنٹ اتھارٹی نے رپورٹ میں بتایا کہ ایک لاکھ 16 ہزار سے زائد گھروں میں پانی داخل ہو گیا ہے، 56 گھر منہدم ہو گئے یا بہہ گئے جبکہ تقریباً 150 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیلاب کے باعث 4,900 ہیکٹر پر مشتمل دھان اور دیگر فصلیں زیرِ آب آگئیں، 790 ہیکٹر رقبے پر لگے پھلدار درخت متاثر ہوئے جبکہ 17,700 سے زائد مویشی ہلاک ہوگئے ہیں، رپورٹ میں بتایا کہ بجلی کی بندش کے باعث چار صوبوں اور شہروں میں 4 لاکھ 38 ہزار سے زائد گھرانے متاثر ہوئے ہیں۔روسی حکومت کی جانب سے بھیجی گئی 29 ٹن امدادی اشیاء جن میں خیمے، کمبل، ریسکیو کشتیاں اور دیگر ضروری سامان شامل ہیں ہیُو شہر کے سیلاب زدہ متاثرین میں تقسیم کر دی گئی ہیں۔



  تازہ ترین   
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے
عمان، ایران کا آبنائے ہرمز میں بلامعاوضہ آمدورفت برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ
مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد ہم جنگ کے خاتمے کی پوزیشن میں آگئے: قطر
پاکستان کا عالمی برادری کیساتھ مل کر نفرت انگیزی کے خاتمے کے عزم کا اظہار
سوئٹزرلینڈ مذاکرات نتیجہ خیز رہے، ایران کے منجمد فنڈز فی الحال بحال نہیں ہوں گے: جے ڈی وینس
سوئٹزرلینڈ میں امریکہ-ایران مذاکرات میں حتمی معاہدے کی طرف پیش رفت ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر