چین کا ترقیاتی ماڈل ترقی پذیر ممالک کے لئے ایک مثال ہے، ملاوین وزیر خارجہ

لیلانگوے(شِنہوا)ملاوی کے نئے وزیر خارجہ جارج چپوندا نے کہا ہے کہ کئی دہائیوں پر محیط چین کی تیز رفتار معاشی ترقی ملاوی اور دیگر ترقی پذیر ممالک کی ترقی کے لئے سبق آموز ہے۔
انہوں نے یہ بات ملاوی کے دارالحکومت لیلانگوے میں عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 76 ویں سالگرہ منانے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس بات سے سیکھ سکتے ہیں کہ سخت محنت، نظم و ضبط، لگن اور بدعنوانی سے پاک نظام کے ذریعے فائدہ اٹھا یا جا سکتا ہے اور ترقی کی جا سکتی ہے۔ ملاوی اپنے زرعی شعبے کی استعداد میں بہتری لا کر غربت ختم کرسکتا ہے۔ چینی حکومت نےاس حوالے سے لیلانگوے میں زرعی مرکز قائم کرکے ہمیں مدد فراہم کی ہے جہاں مقامی کسان مختلف قسم کی ٹیکنالوجیز سیکھ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بالخصوص بیلٹ اینڈ روڈ اقدام اور چائنہ۔افریقہ تعاون فورم جیسے مختلف اقدامات کے ذریعے چین عالمی ترقی میں ایک فعال قوت کے طور پر اپنا کردار جاری رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان فریم ورکس کے ذریعے چین نے ترقی پذیر ممالک کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور جنوب۔ جنوب تعاون فریم ورک کے تحت عالمی ترقی میں بامعنی حصہ ڈالا ہے۔
انہوں نےچین کی طرف سے نقل وحمل، صحت، تعلیم اور زراعت سمیت دیگر شعبوں میں کئی سالوں سے مستقل طور پر ملاوی کی معاونت کی تعریف کی۔
اس موقع پر ملاوی میں چین کی سفیر لو شو نے چینی حکومت کی طرف سے ملاوی کی مددجاری رکھنے کے عزم کااعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین کی مدد ملاوی کی ترقی میں معاون ثابت ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم صرف آپ کو اناج ہی فراہم نہیں کریں گے بلکہ اپنا اناج اگانے کے لئے آلات بھی دیں گے۔ ایک وقت آئے گا جب خوراک کی سلامتی ملاوی کے اپنے اختیار میں ہو گی۔



  تازہ ترین   
امید ہے امریکا، ایران امن کیلئے بات چیت اور جنگ بندی جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار
ایران کے ساتھ کسی معاہدے پر نہیں پہنچ سکے: جے ڈی وینس، امریکی وفد واپس روانہ
ایک نشست میں معاہدے کی توقع نہیں کرنی چاہئے، متعدد نکات پر اتفاق ہوا: ایران
مذاکرات کا نتیجہ جو بھی ہو، حکومت اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے: ایرانی صدر
وزیراعظم سے ایرانی وفد کی ملاقات، شہباز شریف کا خطے میں امن کیلئے بامعنی ثالثی کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ
امریکا جنگ جیت چکا، مذاکرات کامیاب ہوں نہ ہوں فرق نہیں پڑتا: ٹرمپ
ایران کے خلاف اسرائیل کی مہم ابھی ختم نہیں ہوئی: نیتن یاہو
امریکہ-ایران مذاکرات کا ایک اور دور شروع، نتیجہ خیز ہونے کا امکان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر