وہاڑی میں ٹی ایل پی کے تمام سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پارٹی سے علیحدگی کا اعلان

وہاڑی (محمد یوسف بھٹی) ٹی ایل پی کے تمام سابق ٹکٹ ہولڈرز نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے وہاڑی سے تعلق رکھنے والے تمام سابق ٹکٹ ہولڈرز نے پارٹی سے علیحدگی کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔ذرائع کے مطابق سابق ٹکٹ ہولڈرز راؤ محبوب، چوہدری شاہد, اسماعیل شاہ، محمد علی لنگڑیال، ذوالفقار ڈوگر،سلیم شاہ اور دیگر عہدیداران نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وہ اب پاکستان کے آئینی اداروں کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں اور ملک کی ترقی و استحکام کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔ اہلِ علاقہ نے ان کے فیصلے کو قابلِ تحسین اور دانشمندانہ قدم قرار دیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شرپسند سوچ اور انتہا پسندی سے علیحدگی وطنِ عزیز کے حق میں بہترین فیصلہ ہے، جس سے وہاڑی میں امن و بھائی چارے کو فروغ ملے گا۔عوامی حلقوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ دیگر شخصیات بھی ملک کے استحکام، امن اور اداروں کے احترام کے لیے اسی جذبے کے تحت اپنا کردار ادا کریں گی۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر