سوڈان: ریپڈ سپورٹ فورسز کا سعودی ہسپتال پر حملہ، 460 افراد قتل

دارفور(نیشنل ٹائمز) سوڈان کے علاقے دارفور میں ریپڈ سپورٹ فورسز کے جنگجوؤں نے ہسپتال میں گھس کر 460 افراد کو قتل کردیا۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ سوڈان کی ریپڈ سپورٹ فورسز نے شمالی دارفور کے صوبائی دارالحکومت پر قبضہ کرنے کے بعد مریضوں سمیت ہسپتال میں موجود سیکڑوں افراد کو قتل کردیا۔امریکی میڈیا کے مطابق ریپڈ سپورٹ فورسز کے جنگجوؤں نے گھروں میں گھس کر بھی لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، الفاشر میں تین دن میں 1700 سے زائد افراد کو نسل کشی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔سوڈان پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے 2 سال سے جاری جھڑپوں میں اب تک 40 ہزار افراد مارے گئے ہیں، اس تنازع میں ایک کروڑ چالیس لاکھ سے زیادہ افراد کے بے گھر ہونے سے دنیا کا بدترین انسانی بحران پیدا ہوگیا ہے۔الفاشر میں ریپڈ سپورٹ فورس کے قبضے کے بعد ہزاروں شہریوں کے قتل عام اور نسلی بنیادوں پر جنسی زیادتی اور دیگر مظالم کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، شہر میں تقریباً ایک لاکھ 77 ہزار عام شہری پھنسے ہوئے ہیں، جو محفوظ مقامات تک نہیں پہنچ پا رہے، آر ایس ایف نے نہتے شہریوں پر نسلی بنیادوں پر حملے کیے جن میں ہزاروں لوگ مارے گئے۔رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ بے شمار شہریوں کو زندہ جلایا گیا جبکہ کچھ کو زبردستی اپنی قبریں کھودنے اور خود کو دفنانے پر مجبور کیا گیا، شہر میں گھروں پر حملے، خواتین سے جنسی زیادتی اور موقع پر ہی قتل کے واقعات کی تصدیق ہوئی ہے۔عالمی اداروں کے مطابق صرف چند گھنٹوں میں 2 ہزار کے قریب افراد مارے گئے، ڈاکٹرز یونین کے مطابق شہر سے بچ نکلنے والے شہریوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ جو لوگ گاڑیوں میں فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے، انہیں ان کی گاڑیوں سمیت جلا دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق صرف 2 دنوں میں 36 ہزار سے زائد افراد شہر چھوڑنے پر مجبور ہوئے جبکہ 28 ہزار افراد اب بھی شمالی دارفور کے دوسرے علاقوں میں پناہ تلاش کر رہے ہیں، سب سے دل دہلا دینے والا واقعہ الفاشر کے سعودی ہسپتال میں پیش آیا جہاں آر ایس ایف اہلکاروں نے 450 سے زائد زخمیوں اور مریضوں کو موقع پر ہی گولی مار کر ہلاک کر دیا، اسی دوران ایک ہزار 2 سو سے زیادہ بزرگ، مریض اور طبی عملہ بھی مختلف میڈیکل مراکز میں مارے گئے۔ڈاکٹرز یونین نے اس صورتحال کو نسل کشی اور انسانیت کے خلاف سنگین جرائم قرار دیا ہے، عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر سوڈان کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں۔



  تازہ ترین   
امریکا کو آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کیلئے شرائط پوری کرنی ہونگی: ایران کا دو ٹوک مؤقف
افغان طالبان اہلکاروں کی چینی سرحد پر بھی دراندازی کی کوشش، چین کی سخت تنبیہ
شیبہ آئل فیلڈ پر حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوئے، سعودی وزارت توانائی
روس، امریکہ اور یوکرین کے مذاکرات 10 نومبر کے قریب دوبارہ شروع ہونے کا امکان
محمد باقر کی مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات، جنگ کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال
واشنگٹن نے مذاکرات کے دوران ایران پر 2 مرتبہ حملے کئے: اسماعیل بقائی
ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا کے دفاعی تعاون بڑھانے کے معاہدے پر دستخط
پاکستان اورمالدیپ کا دوطرفہ تجارتی حجم 20 کروڑ ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر