خیبرپختونخوا کابینہ کے 10 ارکان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

پشاور(نیشنل ٹائمز) خیبرپختونخوا کابینہ کے 10 ارکان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کے پی کابینہ سے عہدے کا حلف لیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی ، سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی بھی تقریب حلف برداری میں شریک تھے۔حلف لینے والوں میں مینا خان آفریدی،ارشد ایوب خان، امجد علی، آفتاب عالم آفریدی، فضل شکور خان، خلیق الرحمان، ریاض خان، سید فخر جہان، عاقب اللہ خان اور فیصل خان شامل تھے۔حلف لینے کے بعد گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی وزرا کو مبارکباد دی، نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ؕتقریب میں چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ، انسپکٹر جنرل پولیس ذوالفقار حمید، انتظامی محکموں کے سربراہان سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے 13 رکنی کابینہ کی تشکیل دی تھی، جس میں 10 صوبائی وزراء، دو مشیر اور ایک معاون خصوصی شامل ہیں۔کابینہ میں مشیر کے طور پر مزمل اسلم اور تاج محمد اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے جبکہ شفیع جان وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی کی حیثیت سے فرائض انجام دیں گے۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر